پیر, مئی 13, 2024
اشتہار

وزیراعظم کا دورہ سعودی عرب، صدر اسلامی ترقیاتی بینک کی ملاقات

اشتہار

حیرت انگیز

وزیراعظم شہباز شریف کے دورہ سعودی عرب کے دوسرے روز اسلامی ترقیاتی بینک کے صدر نے ان سے ملاقات کی ہے۔

اے آر وائی نیوز کے مطابق وزیراعظم شہباز شریف سے ان کے دورہ سعودی عرب کے دوسرے روز ان سے اسلامی ترقیاتی بینک کے صدر ڈاکٹر محمد سلیمان الجاسر نے ملاقات ککی جس میں بینک کی جانب سے پاکستان میں جاری مختلف منصوبوں کی پیش رفت کا جائزہ لیا گیا۔

اس موقع پر وزیراعظم نے سیلاب متاثرین بحالی میں اسلامی ترقیاتی بینک کی معاونت کو سراہا اور ایک ارب ڈالر کی سرمایہ کاری پر شکریہ ادا کیا۔

- Advertisement -

ملاقات میں پاکستان میں اسلامی ترقیاتی بینک کے جاری منصوبوں کو جلد مکمل کرنے پر اتفاق  کرتے ہوئے فریقین میں تعاون کے نئے مواقع تلاش کرنے پر بھی تبادلہ خیال کیا گیا۔

وزیراعظم شہباز شریف نے کہا کہ اسلامی ترقیاتی بینک کی شراکت داری پائیدار ترقی کی کوششوں میں معاون ثابت ہو رہی ہے اور غیر ملکی سرمایہ کاروں کیلیے خصوصی سرمایہ کاری سہولت کونسل پوری طرح فعال ہے۔

اس موقع پر صدر اسلامی ترقیاتی بینک ڈاکٹر الجاسر نے کہا کہ پاکستان اسلامی ترقیاتی بینک کا بانی رکن اور انتہائی اہم ممبر ہے۔

انہوں نے پاکستان کی ترقی اور خوشحالی کے لیے نیک خواہشات کا اظہار کرتے ہوئے کہا کہ اللہ تعالیٰ نے پاکستان کو بھرپور قدرتی و آبی وسائل سے نوازا ہے اور اس کی بڑی افرادی قوت سے بھرپور مستفید ہو سکتے ہیں۔

اس ملاقات میں وزیر خارجہ اسحاق ڈار، وزیر خزانہ محمد اورنگزیب سمیت دیگر حکام بھی موجود تھے۔

وزیراعظم شہباز شریف آج ریاض میں مصروف دن گزاریں گے

واضح رہے کہ وزیراعظم آج ریاض میں مصروف دن گزاریں گے۔ وہ ورلڈ اکنامک فورم کے خصوصی اجلاس میں شرکت کریں گے اور سائیڈ لائن پر امیر کویت مشعل الاحمد الجابر الصباح سے ملاقات بھی کریں گے۔

Comments

اہم ترین

ویب ڈیسک
ویب ڈیسک
اے آر وائی نیوز کی ڈیجیٹل ڈیسک کی جانب سے شائع کی گئی خبریں

مزید خبریں