ہفتہ, جولائی 27, 2024
اشتہار

وزیراعظم شہباز شریف نے پارٹی صدارت سے استعفیٰ دے دیا

اشتہار

حیرت انگیز

اسلام آباد: وزیراعظم شہباز شریف نے استعفیٰ دے دیا، جس کے بعد ن لیگ جنرل کونسل اجلاس میں نواز شریف کو پارٹی صدر منتخب کیا جائے گا۔

تفصیلات کے مطابق وزیراعظم شہبازشریف نے ن لیگ کی صدارت سے استعفیٰ دےدیا ، شہبازشریف نےپارٹی صدارت سےاپنا استعفیٰ پارٹی قائدنوازشریف کو بھجوایا۔

شہباز شریف نے2روزقبل پارٹی صدارت سے مستعفی ہونے کیلئےمشاورت شروع کی تھی۔

- Advertisement -

ن لیگ کی جنرل کونسل کا اجلاس 28 مئی کو طلب کیا جا چکا ہے ، ن لیگ جنرل کونسل 28 مئی کو نواز شریف کوپارٹی صدرمنتخب کرے گی۔

یاد رہے سینئر رہنماؤں نے میاں صاحب کو پارٹی صدارت سنبھالنے کا مشورہ دیا تھا۔

پارٹی کو ازسرنو متحرک کرنے سے متعلق مشاورتی اجلاس میں سینئر رہنماؤں کی جانب سے تجویز دی گئی تھی کہ حکومتی اورپارٹی عہدوں کو الگ کیا جائے، اس حوالے سے پارٹی کے سینئر رہنماعرفان صدیقی نے اے آر وائی نیوز کی خبر کی تصدیق کردی ہے۔

عرفان صدیقی کا کہنا تھا کہ امکان ہے قائد مسلم لیگ(ن) کی پارٹی صدارت سنبھالیں گے، ایک دو ماہ میں اس بارے میں فیصلہ ہو جائے گا۔

ن لیگ کے معتبر ذرائع کا کہنا تھا کہ ن لیگی قائد کو دوبارہ پارٹی کا صدر بننے کا مشورہ دیا گیا ہے، وہ جلد پارٹی عیدیداروں سے ملاقاتوں کا آغاز کریں گے۔

Comments

اہم ترین

ویب ڈیسک
ویب ڈیسک
اے آر وائی نیوز کی ڈیجیٹل ڈیسک کی جانب سے شائع کی گئی خبریں

مزید خبریں