پیر, مئی 12, 2025
اشتہار

بنوں اور لکی مروت میں طوفانی بارش سے تباہی، 15 افراد جاں بحق

اشتہار

حیرت انگیز

شدید گرمی کے بعد ملک کے مختلف حصوں میں تیز آندھی کے ساتھ بارش میں کم از کم 15 افراد جاں بحق ہوگئے۔

تیز آندھی اور بارش سے ملک میں دو ہفتے سے جاری گرمی کا زور ٹوٹ گیا۔ اسلام آباد، لاہور، راولپنڈی، بنوں، اٹک، شیخوپورہ اور شاہ کوٹ میں بارش ہوئی۔

شکرگڑھ، ہنگو، لکی مروت، ٹانک، سوات، مینگورہ، مری اور شانگلہ میں بھی تیز بارش ریکارڈ کی گئی۔ قصور، بھکر، پیر محل، ننکانہ صاحب اور دیگر علاقوں میں آندھی کے ساتھ بارش ہوئی۔

آندھی اور طوفانی بارش سے متعدد اضلاع میں بجلی کے بیشتر فیڈر ٹرپ کر گئے۔ آندھی اور طوفانی بارش سے مختلف علاقوں میں دیوار اور چھتیں گرنے کے واقعات پیش آئے۔ بنوں اور لکی مروت میں دیواریں اور چھتیں گرنے سے 15 افراد جاں بحق جبکہ 100 سے زائد زخمی ہوگئے۔

ریسکیو ذرائع کے مطابق ہلاکتیں دیواریں، چھتیں اور درخت گرنے سے ہوئیں، مزید ہلاکتوں کے خدشہ کے باعث اسپتالوں میں ایمرجنسی نافذ کر دی گئی، جاں بحق اور زخمیوں میں بچوں کی تعداد زیادہ ہے۔

اہم ترین

ویب ڈیسک
ویب ڈیسک
اے آر وائی نیوز کی ڈیجیٹل ڈیسک کی جانب سے شائع کی گئی خبریں

مزید خبریں