تازہ ترین

پاکستان نے انسانی حقوق سے متعلق امریکا کی رپورٹ مسترد کردی

اسلام آباد: پاکستان نے امریکی محکمہ خارجہ کی انسانی...

وزیراعظم کی راناثنااللہ اور سعد رفیق کو بڑی پیشکش

اسلام آباد: وزیراعظم شہباز شریف اور اسحاق ڈار نے...

چیف جسٹس قاضی فائز عیسیٰ نے پروٹوکول واپس کر دیا

چیف جسٹس آف پاکستان قاضی فائز عیسیٰ نے چیف...

کاروباری شخصیت کی وزیراعظم کو بانی پی ٹی آئی سے ہاتھ ملانے کی تجویز

کراچی: وزیراعظم شہباز شریف کو کاروباری شخصیت عارف حبیب...

چین : 15عمارتیں بیک وقت مسمار، دل دہلا دینے والی ویڈیو وائرل

کنمنگ : چین میں بلند و بالا 15عمارتیں ایک ساتھ دھماکا خیز مواد سے زمین بوس کردی گئیں، عمارتوں کو بیک وقت مسمار کیے جانے کی ویڈیو نے سب کو دنگ کردیا۔

کئی منزلہ عمارتوں کی تعمیر و تزئین میں جہاں مہینوں ہی نہیں بلکہ سالوں کا عرصہ بھی لگ جاتا ہے وہیں اُنہیں گرانے کیلئے صرف چند سیکنڈ درکار ہوتے ہیں۔ کچھ ایسا ہی چین میں ہوا، صوبہ یونان کے دارالحکومت کنمنگ میں فلک بوس 15عمارتیں خاک کا ڈھیر بن گئیں۔

چین کی سرکاری خبر رساں ایجنسی کے مطابق 4.6 ٹن دھماکہ خیز مواد عمارتوں میں 85،000 بلاسٹنگ پوائنٹس پر رکھا گیا تھا، رپورٹ میں کہا گیا ہے کہ مشن کامیابی سے صرف 45 سیکنڈ میں مکمل کیا گیا۔

سوشل میڈیا پر ایک ساتھ 15فلک بوس عمارتوں کو بیک وقت مسمار کیے جانے کی ویڈیو نے سب کو حیران کردیا۔ اس بات کو یقینی بنانے کے لیے کہ دھماکے فل پروف ہوں، ایمرجنسی ریسکیو ڈیپارٹمنٹ نے2ہزار سے زائد امدادی اہلکاروں کو تعینات کیا گیا تھا جن میں آٹھ ایمرجنسی اور فائر ریسکیو بھی ٹیمیں شامل تھیں۔

عمارتوں کو مسمار کرنے سے قبل احتیاطی اقدامات کے تحت عمارتوں کے قریب کاروباری مراکز بند کراوادیئے گئے تھے اور آس پاس کی رہائشی عمارتوں کو بھی خالی کروا لیا گیا تھا۔

یہ فیصلہ متعلقہ چینی حکام نے اس لیے کیا کہ مذکورہ عمارتیں گزشتہ کافی عرصے سے نامکمل تھیں اور ان کے تہہ خانوں میں بارش کا پانی بھر چکا تھا۔

چینی میڈیا کے مطابق یہ نامکمل عمارتیں لیانگ اسٹار سٹی فیز ٹو پروجیکٹ کا حصہ تھیں اور تقریبا1 1 ارب چینی یوآن (154 ملین امریکی ڈالر) مالیت کی جائیداد تھی۔

سال2011میں شروع کیا گیا یہ ہاؤسنگ پروجیکٹ بہت سی قانونی اور دیگر رکاوٹوں سے دوچار تھا اور ملکیت تبدیل ہونے کے بعد بھی بار بار رکاوٹوں کا سامنا تھا۔ حکومتی مداخلت کے بعد پروجیکٹ پچھلے سال کے آخر تک دوبارہ شروع نہیں ہوا لیکن پھر بھی مکمل نہیں ہوسکا۔

Comments

- Advertisement -