لندن: انگلینڈ کرکٹ بورڈ نے پاکستان ٹور کے دوسرے مرحلے کے لئے ٹیسٹ اسکواڈ کا اعلان کردیا ۔
تفصیلات کے مطابق انگلینڈ نے دورہ پاکستان کیلئے 15 رکنی ٹیسٹ اسکواڈ کا اعلان کردیا ہے، انگلش ٹیسٹ ٹیم کی قیادت بین اسٹوکس کو سونپی گئی ہیں۔
دیگر کھلاڑیوں میں جیمز اینڈرسن، ہیری بروک، زیک کرالی، بین ڈکٹ، بین فوکس، ول جیکس، کیٹن جینگز، جیک لیچ اور لیام لیونگسٹن شامل ہیں، اس کے علاوہ جیمی اورٹن، اولی پوپ، اولی رابنسن، جو روٹ اور مارک ووڈ بھی شامل ہیں،اسٹیورٹ براڈ ٹیسٹ اسکواڈ میں شامل نہیں۔
پاکستان اور انگلینڈ کے درمیان تین ٹیسٹ میچ کی سیریز رواں سال کھیلی جائے گی، پہلا ٹیسٹ یکم دسمبر سے راولپنڈی، دوسرا 9 دسمبر سے ملتان اور تیسرا ٹیسٹ 17 دسمبر سے کراچی میں ہوگا۔
An exciting, 15-strong squad for our Test series in Pakistan in December!
🏴 #ENGvPAK 🇵🇰
— England Cricket (@englandcricket) October 12, 2022
یاد رہے کہ انگلینڈ نے گذشتہ ماہ ہی پاکستان کا دورہ کیا تھا، جہاں انہوں نے 7 ٹی ٹوئنٹی میچوں پر مشتمل سیریز میں 3-4 کی برتری حاصل کی تھی۔
یہ بات قابل ذکر رہے کہ گذشتہ سال دورہ پاکستان پر موجود نیوزی لینڈ ٹیم نے میچ شروع ہونے سے قبل اپنا دورہ پاکستان منسوخ کیا تھا، جس کا اعلان خود نیوزی لینڈ کرکٹ بورڈ کے صدر نے کیا تھا۔
نیوزی لینڈ کے اس یک طرفہ فیصلے کے بعد انگلینڈ نے بھی دورہ پاکستان منسوخ کردیا تھا۔