تازہ ترین

کچے کے ڈاکوؤں کو اسلحہ فراہم کرنیوالے 3 پولیس افسران سمیت 7 گرفتار

کراچی : پولیس موبائل میں جدید اسلحہ سندھ اسمگل...

پاکستان کو آئی ایم ایف سے 6 ارب ڈالر قرض پروگرام کی توقع

وفاقی وزیر خزانہ محمد اورنگزیب نے کہا ہے کہ...

اسرائیل کا ایران پر فضائی حملہ

امریکی میڈیا کی جانب سے یہ دعویٰ سامنے آرہا...

لڑکی نے جان پر کھیل کر موبائل چوروں کو پکڑ لیا، ویڈیو وائرل

نئی دہلی: بھارت میں 15 سالہ لڑکی نے موبائل فون چھیننے کی کوشش ناکام بناتے ہوئے ڈاکو کو رنگے ہاتھوں پر پکڑ لیا۔

بھارتی میڈیا رپورٹس کے مطابق ریاست جالندھر میں 15 سال کی لکڑی نے موبائل فون چھیننے آئے اسٹریٹ کرمنلز کو جان پر کھیل کر پکڑ لیا جس کی ویڈیو وائرل ہوگئی۔

اسٹریٹ کرمنلز نے لڑکی پر ہتھیار سے حملہ کیا اس کے باوجود اس نے ہمت دکھاتے ہوئے ایک ڈاکو کو پکڑ لیا اور ان کے ساتھ جھگڑا بھی کیا تو جلد ہی مسافر اسے بچانے کے لیے کود پڑے اور ڈاکو کو پکڑ لیا۔

رپورٹ کے مطابق یہ واقعہ دوپہر 2 بجے کے قریب پیش آیا جس کی ویڈیو سی سی ٹی وی کیمرے میں ریکارڈ ہوگئی۔

پولیس کے مطابق فتح پوری محلہ کی رہائشی کسم کماری نے واقعے کے بارے میں بتایا کہ میں گھر جارہی تھی کہ موٹر سائیکل پر چلنے والے دو افراد نے میرا موبائل چھیننے کی کوششش کی۔

موٹر سائیکل کی پچھلی سیٹ پر بیٹے ملزم نے میرا ہاتھ پکڑا اور میرا فون لے لیا تاہم میں نے مزاحمت کی اور اس کا ہاتھ پکڑ لیا جس کے بعد میں ان کی موٹرسائیکل پر ان کے پیچھے پیچھے بھاگی اور پیچھے بیٹھے ملزم کی ٹی شرٹ پکڑلی۔

CCTV Video; Brave Girl Fight Off Bag Snatchers in Jalandhar | This 15-year- old daughter of Jalandhar, who fought a mobile phone, fought a lot, did not  leave Japatmar with the help of

لڑکی کے مطابق ملزم نے اسے تشدد کا نشانہ بنایا اور کلائی پر چاقو سے حملہ کیا لیکن میں اس کے پیچھے پڑ گئی اور بعد میں اسے موٹر سائیکل سے گھسیٹ لیا، چند منٹ بعد راہگیروں نے مجھے بچایا اور ڈاکو کو پکڑ کر لیا جس کے بعد میرا فون واپس مل گیا۔

لڑکی کو زخم آنے پر نجی اسپتال منتقل کیا گیا جبکہ پولیس کے مطابق ملزمان اویناش کمار اور الیاس آشو کو گرفتار کرکے مقدمہ درج کرلیا گیا ہے۔

Comments

- Advertisement -