اشتہار

کراچی میں آتشزدگی ، 150 جھگیاں جل کر راکھ ہوگئیں

اشتہار

حیرت انگیز

کراچی : ضلع ملیرکے علاقہ گلشن قادری میں آتشزدگی کے باعث تقریباً ڈیڑھ سو جھگیاں جل کر خاکستر ہوگئیں اور بیشتر خاندان کھلے آسمان تلے رات گزارنے پر مجبور ہیں۔

تفصیلات کے مطابق کراچی میں رات گئے آتشزدگی کا ایک اور واقعہ پیش آیا ملیر سٹی کے علاقے گلشن قادری کی جھونپڑ پٹی میں اچانک آگ بھڑک اٹھی، آگ نے کچھ ہی دیر میں 150سے زائد جھونپڑیوں کو لپیٹ میں لیا۔

رات گئے ملیر گلشن قادری کی جھونپڑ پٹی میں اچانک آگ بھڑک اٹھی، آگ نے کچھ ہی دیر میں 150سے زائد جھگیوں کو لپیٹ میں لے لیا۔

- Advertisement -

آتشزدگی سے ایک خاتون جھلس کر زخمی ہوئی تاہم خاتون کو طبی امداد کیلئے اسپتال منتقل کر دیا گیا۔

آگ کی اطلاع ملتےہی فائربریگیڈ کاعملہ آگ بجھانے پہنچا اور کئی گھنٹے کی جدوجہد کے بعد آگ بھجادی گئی، فائربریگیڈ کی آٹھ گاڑیوں نے آگ بجھانے میں حصہ لیا۔

آتشزدگی کے باعث 150جھگیاں اور رہائشی افراد کی عمر بھر کی جمع پونجی جل کر خاکستر ہوگئی، متاثرین کا کہنا ہے آگ ایک ڈیڑھ بجے لگی، سب سو رہے تھے، آگ نے سب کچھ جلادیا۔

اس موقع پر واٹر بورڈ کے سربراہ نےصفورااورلانڈھی ہائیڈرنٹس پرہنگامی حالت نافذ کردی گئی اور فائر برگیڈ کو پانی کی فراہمی یقینی بنانے کے لئے کئی ٹینکر بھجوائے گئے۔

پولیس کے مطابق فائر بریگیڈ کے ساتھ مل کر آتشزدگی کی وجوہات اور اس سے ہونے والے نقصانات کا تعین کیا جائے گا۔

Comments

اہم ترین

ویب ڈیسک
ویب ڈیسک
اے آر وائی نیوز کی ڈیجیٹل ڈیسک کی جانب سے شائع کی گئی خبریں

مزید خبریں