ہفتہ, اپریل 19, 2025
اشتہار

پاکستانی ہنرمند نوجوانوں کیلیے بیرون ملک روزگار کی خوشخبری

اشتہار

حیرت انگیز

پاکستان سے ڈیڑھ لاکھ سے زائد تربیت یافتہ اور ہنرمند نوجوانوں کو روزگار کیلیے بیلا روس بھیجنے پر اتفاق کرلیا گیا، دونوں ممالک کے درمیان کئی معاہدوں پر دستخط کیے گئے ہیں۔

اے آر وائی نیوز کی رپورٹ کے مطابق وزیراعظم شہباز شریف بیلاروس کا 2 روزہ سرکاری دورہ مکمل کرنے کے بعد وطن واپس پہنچ گئے۔

دورے کے موقع پر پاکستان اور بیلا روس کی وزارت دفاع کے درمیان فوجی تعاون کا معاہدہ ہوا، بیلاروس کی داخلی امور کی وزارت اور وزارتِ داخلہ پاکستان کے درمیان تعاون کا معاہدہ کیا گیا۔

بیلا روس کے صدر اور وزیراعظم پاکستان کے درمیان دو طرفہ ملاقات ہوئی۔ پاکستان سے ڈیڑھ لاکھ سے زائد تربیت یافتہ اور ہنرمند نوجوانوں کو بیلا روس بھیجنے کا فیصلہ کیا گیا، اس حوالے سے لائحہ عمل جلد ترتیب دینے پر اتفاق کیا گیا۔

 

View this post on Instagram

 

A post shared by ARY News (@arynewstv)

بعدازاں وزیراعظم شہباز شریف کے ہمراہ مشترکہ پریس کانفرنس کرتے ہوئے بیلاروس کے صدر الیگزینڈر لوکاشینکو نے کہا کہ پاکستان کے ساتھ اپنے تعلقات کو بہت اہمیت دیتے ہیں، دونوں ممالک کے درمیان مختلف شعبوں میں تعاون کےفروغ کے وسیع مواقع موجود ہیں۔

تقریب میں بیلاروس کی داخلی امور کی وزارت اور وزارت داخلہ پاکستان میں تعاون سمیت دونوں ممالک کی وزارت دفاع میں فوجی تعاون کا معاہدہ ہوا۔

دونوں ممالک کے درمیان فوجی تیکنیکی تعاون سے متعلق 2005 سے 2027 تک کا روڈ میپ طے پایا۔ یہ معاہدہ بیلاروس کی فوجی صنعت کی اسٹیٹ اتھارٹی اور وزارت دفاعی پیداوار پاکستان کے درمیان ہوا۔

پاکستان اور بیلاروس میں ماحولیاتی تحفظ کی مفاہمتی یادداشت پرعملدرآمد کیلیے روڈ میپ طے کیا گیا اور مالی تعاون کے فنڈ برائے کاروبار اور سمیڈا کے درمیان مفاہمتی یادداشت کا تبادلہ کیا گیا۔

اس کے علاوہ بیلاروس کے ایوان صنعت وتجارت اور ٹریڈ ڈیولپمنٹ اتھارٹی پاکستان میں تعاون کا معاہدہ اور اس کے ساتھ پاکستان پوسٹ اور بیلاروس پوسٹ کے درمیان پوسٹل آئٹمز کے تبادلے۔ فرنٹیئر ورکس آرگنائزیشن اور او جے ایس سی ماز کے درمیان مفاہمتی یادداشت کا تبادلہ کیا گیا۔

اہم ترین

ویب ڈیسک
ویب ڈیسک
اے آر وائی نیوز کی ڈیجیٹل ڈیسک کی جانب سے شائع کی گئی خبریں

مزید خبریں