تازہ ترین

وزیراعظم کی راناثنااللہ اور سعد رفیق کو بڑی پیشکش

اسلام آباد: وزیراعظم شہباز شریف اور اسحاق ڈار نے...

چیف جسٹس قاضی فائز عیسیٰ نے پروٹوکول واپس کر دیا

چیف جسٹس آف پاکستان قاضی فائز عیسیٰ نے چیف...

کاروباری شخصیت کی وزیراعظم کو بانی پی ٹی آئی سے ہاتھ ملانے کی تجویز

کراچی: وزیراعظم شہباز شریف کو کاروباری شخصیت عارف حبیب...

وزیراعظم شہباز شریف کی مزار قائد پر حاضری

وزیراعظم شہباز شریف ایک روزہ دورے پر کراچی پہنچ...

طالبان نے عام معافی کا اعلان کردیا

کابل: افغان صدر اشرف غنی کے استعفی اور تاجکستان جانے کی اطلاعات کے بعد افغان طالبان نے عام معافی کا اعلان کردیا ہے۔

طالبان کی جانب سے جاری بیان میں کہا گیا ہے کہ افغان حکام اورفوجیوں کو عامی معافی دی جارہی ہے، کابل میں داخل ہونے کے بعد کسی کے خلاف کوئی انتقامی کارروائی نہیں کی جائے گی۔

افغان طالبان نے کہا کہ کرونا صورت حال کے پیش نظر کابل کے اسپتالوں اور ایمرجنسی سروسز کو نہیں روکا جائے گا۔

عبداللہ عبداللہ کی طالبان سے اپیل

افغان چیف ایگزیکٹو عبداللہ عبداللہ نے تصدیق کی ہے کہ اشرف غنی نےافغانستان چھوڑدیا ہے، اپنے ویڈیو پیغام میں ڈاکٹرعبداللہ عبداللہ نےاشرف غنی کیلئےسابق صدرکالفظ استعمال کیا۔

افغان چیف ایگزیکٹو نے کہا کہ افغانستان کےعوام پرسکون رہیں اور افغان فورسز سیکیورٹی یقینی بنانےمیں تعاون کریں، ساتھ ہی انہوں نے کہا کہ طالبان کابل میں داخلےسےقبل مذاکرات کیلئےکچھ وقت دیں۔

یہ بھی پڑھیں: طالبان نے اپنے جنگجوؤں کو اہم حکم دیدیا

دوسری جانب طالبان نے افغانستان کے دارالحکومت کے محاصرے کے بعد جنگجوؤں کوکابل میں داخل ہونے کا ‏حکم دے دیا ہے۔

ترجمان طالبان ذبیح اللہ مجاہد کا کہنا ہے کہ جنگجوؤں کوکابل میں داخل ہونےکاحکم دیا ہے تاکہ ‏لوٹ مار کو روکا جا سکے، انہوں نے کہا کہ عوام طالبان سےخوفزدہ نہ ہوں افغان فورسزجن چوکیوں کوچھوڑرہےہیں طالبان ‏کنٹرول کررہےہیں خالی چوکیوں پرکنٹرول کامقصدلوٹ مار کو روکنا ہے۔

Comments

- Advertisement -