ایبٹ آباد: صوبہ خیبر پختونخواہ کے ضلع ایبٹ آباد میں ٹیچر جنسی درندہ بن گیا، پولیس نے ملزم کو گرفتار کرلیا ہے۔
پولیس ذرائع کے مطابق ایبٹ آباد کے علاقے شیراون میں واقع سرکاری اسکول کے استاد نے اپنے دو شاگردوں کو زیادتی کا نشانہ بناڈالا، میڈیکل رپورٹ میں جنسی زیادتی کی تصدیق ہوگئی ہے۔
واقعے کے بعد علاقے میں سخت اشتعال پھیل گیا اور اہل علاقے نے جنسی درندے کے خلاف سخت کارروائی کا مطالبہ کیا ہے، بڑھتے احتجاج کے پیش نظر شیروان پولیس نے سرکاری ٹیچر کے خلاف مقدمہ درج کرتے ہوئے اسے گرفتار کرلیا ہے۔
یہ بھی پڑھیں: نوجوان لڑکی سے اغوا کے بعد اجتماعی زیادتی
واضح رہے کہ ملک بھر میں بچوں کے ساتھ زیادتی کے واقعات میں اضافہ ہوگیا ہے، چند روز قبل افسوس ناک واقعہ نارووال میں رونما ہوا جہاں پیجو والی میں ایک شخص نے 15 سالہ بچے کو گن پوائنٹ پر مبینہ زیادتی کا نشانہ بنا ڈالا۔
اس سے قبل رواں برس 20 اگست کو لودھراں کے نواحی علاقے میں دو سفاک ملزمان نے 4 سالہ بچی کو زبردستی کھیتوں میں لے جا کر زیادتی کا نشانہ بنایا تھا، 13 اور 12 سالہ ملزمان بچی کو بے ہوشی کی حالت میں فصلوں میں چھوڑ کر فرار ہوگئے تھے۔