تازہ ترین

برطانوی ممبر پارلیمنٹ یاسین ملک کی حمایت میں بول پڑے

لندن: برطانیہ کے ممبر پارلیمنٹ تن من سنگھ نے کشمیر کے حریت رہنما یاسین ملک کی حمایت میں آواز بلند کی ہے۔

ممبر پارلیمنٹ تن من سنگھ نے ایوان میں مطالبہ کرتے ہوئے کہا کہ حریت رہنما یاسین ملک کو انصاف کی فراہمی یقینی بنائی جائے، بھارت میں انسانی بنیادی حقوق کی حالت ٹھیک نہیں۔

تن من سنگھ نے مزید کہا کہ برطانوی حکومت بھارت میں اپنا اثر و رسوخ استعمال کرے۔

خیال رہے کہ کچھ روز قبل بھارتی عدالت نے دہشت گردی کی مالی معاونت کیس میں حریت رہنما یاسین ملک کو مجرم قرار دیتے ہوئے فرد جرم عائد کی تھی اور ان سے مالیاتی اثاثوں سے متعلق حلف نامہ بھی طلب کیا تھا۔

حریت رہنما کو سخت سکیورٹی میں عدالت لایا گیا تھا۔ سزا پر دلائل کے لیے سماعت 25 مئی کو ہوں گی۔ یاسین ملک گزشتہ منگل دہشت گردوں کی مالی معاونت سمیت دیگر الزامات میں مبینہ طور پر ملوث پائے گئے تھے۔

مشیر امور کشمیر قمر زمان کائرہ نے بھارتی عدالت کے یاسین ملک کو مجرم قرار دینے کی شدید مذمت کرتے ہوئے کہا تھا کہ بے بنیاد الزامات پر یاسین ملک کو مجرم قرار دینا افسوسناک ہے۔

Comments

- Advertisement -