تازہ ترین

ہم سب مل کر ٹیم پاکستان ہیں، آرمی چیف

آرمی چیف جنرل عاصم منیر نے کہا ہے کہ...

ہمیں ملک کے مفاد میں سخت فیصلے کرنا ہوں گے، وزیراعظم

اسلام آباد: وزیراعظم شہبازشریف کا کہنا ہے کہ ہمیں...

آزاد ارکان قومی اسمبلی کی سنی اتحاد کونسل میں شمولیت تسلیم

الیکشن کمیشن نے 8 فروری کے عام انتخابات میں...

بنگلہ دیش: آسمانی بجلی باراتیوں پر آگری، 16 افراد ہلاک، دلہا زخمی

ڈھاکا: بنگلہ دیش میں باراتیوں پر آسمانی بجلی آگری جس کے نتیجے میں 16 افراد ہلاک ہوگئے جبکہ دلہا زخمی ہوگیا۔

غیرملکی خبررساں ادارے کی رپورٹ کے مطابق بنگلہ دیش کے شہر گنج میں باراتی کشتی میں سوار ہوکر دوسرے گاؤں جارہے تھے کہ تیز بارش کے باعث کشتی سے اتر کر دریا کے کنارے پر کھڑے ہوگئے، اسی دوران آسمانی بجلی باراتیوں پر گری۔

آسمانی بجلی گرنے سے 16 افراد جھلس کر ہلاک ہوگئے جبکہ دلہا شدید زخمی ہوگیا، زخمیوں کو قریبی اسپتال منتقل کردیا گیا جہاں پر دلہا کی حالت نازک بتائی جارہی ہے۔

رپورٹ کے مطابق حادثے کے باعث شادی کے گھر میں صف ماتم بچھ گئی اور دلہن خبر سنتے ہی بے ہوش ہوگئی۔

واضح رہے کہ بنگلہ دیش میں مون سون بارشوں کا سلسلہ جاری ہے اور گزشتہ ہفتے کاکس بازار کے علاقے میں بارشوں اور سیلاب کی وجہ سے 6 روہنگیا پنازہ گرین سمیت 20 افراد ہلاک اور درجنوں خاندان بے گھر ہوگئے تھے۔

بنگلہ دیش میں ہر سال آسمانی بجلی گرنے کے واقعات میں 200 سے زائد افراد ہلاک ہوجاتے ہیں جن میں اکثریت کسانوں کی ہوتی ہے جو کھلے میدان میں کام کرنے کی وجہ سے آسمانی بجلی کا نشانہ بن جاتے ہیں۔

ماہرین کا کہنا ہے کہ جنگلات کے تیزی سے ختم ہونے کی وجہ سے آسمانی بجلی گرنے کے زیادہ واقعات رونما ہورہے ہیں۔

Comments

- Advertisement -