تازہ ترین

خیبر پختونخوا میں بھی انتخابات کیلیے 8 اکتوبر کی تاریخ مقرر

پنجاب کے بعد خیبر پختونخوا میں بھی عام انتخابات...

’عدالتی اصلاحات بل پر کیا فیصلہ کروں گا یہ کہنا قبل ازوقت ہے‘

اسلام آباد: صدر مملکت ڈاکٹر عارف علوی نے عدالتی...

قومی اسمبلی میں‌ عدالتی اصلاحات کا بل منظور

اسلام آباد: قومی اسمبلی نے عدالتی اصلاحات پر مشتمل...

عمران خان کی رہائشگاہ سے 16 رائفلیں ملی ہیں، پولیس کا دعویٰ

لاہور : پولیس نے دعویٰ کیا ہے کہ عمران خان کی رہائشگاہ زمان پارک سے 16 رائفلیں ملی ہیں، جس کی تصدیق کی جارہی ہے۔

تفصیلات کے مطابق زمان پارک میں آپریشن کے بعد پولیس کی جانب سے کہا گیا ہے کہ عمران خان کی رہائشگاہ سے 16 رائفلیں ملی ہیں ، ملنے والے اسلحہ کی تصدیق کی جارہی ہے۔

اس سے قبل پولیس نے زمان پارک آپریشن کے حوالے سے بتایا تھا کہ انسداد دہشت گردی کے انتظامی جج کی جانب سے سرچ وارنٹ جاری کیےگئے، تلاشی کےلیے سرچ وارنٹ کیساتھ زمان پارک پہنچے۔

پولیس کا کہنا تھا کہ سرچ وارنٹ کےباوجودتلاشی کی اجازت نہ ملنے پراہلکارگھرمیں داخل ہوئے، گھر کے اندر داخل ہوتے وقت سب سے آگے لیڈی پولیس اہلکار تھیں۔.

خیال رہے پولیس نے چیئرمین پی ٹی آئی عمران خان کی رہائش گاہ زمان پارک میں آپریشن کیا اور پولیس دروازہ توڑ کر اندر داخل ہوئی۔

رہائش گاہ کے بیرونی حصوں میں قائم کیمپس اکھاڑ پھینکے اور دس سے زائد افراد کو حراست میں لے لیا۔

پولیس ٹیم نے مکان کے اندرونی حصے میں بھی داخل ہونے کی کوشش کی لیکن دروازوں پر تالوں کے باعث اندر داخل نہ ہوسکی۔

Comments