تازہ ترین

سپریم کورٹ پریکٹس اینڈ پروسیجر بل 2023 سینیٹ میں پیش

اسلام آباد : سپریم کورٹ پریکٹس اینڈ پروسیجر بل2023...

پنجاب، کے پی انتخابات کے التوا کیخلاف درخواست پر سماعت کرنیوالا بینچ ٹوٹ گیا

پنجاب اور خیبر پختونخواہ صوبوں میں انتخابات کی تاریخ...

بغاوت کا مقدمہ درج کرنے کا قانون کالعدم قرار

لاہور : لاہور ہائی کورٹ نے بغاوت کا مقدمہ...

خیبر پختونخوا میں بھی انتخابات کیلیے 8 اکتوبر کی تاریخ مقرر

پنجاب کے بعد خیبر پختونخوا میں بھی عام انتخابات...

کرونا کے وار، 16 ہزار 531 ہیلتھ ورکرز متاثر، 162 جاں‌بحق

اسلام آباد: محکمہ صحت کے ذرائع نے تصدیق کی ہے کہ ملک بھر میں کرونا سے متاثر ہونے والے ہیلتھ ورکرز کی تعداد 16 ہزار531 تک پہنچ گئی، جن میں سے 162 جاں بحق بھی ہوچکے ہیں۔

اے آر وائی نیوز کو محکمۂ صحت کے ذرائع سے ملنے والی اطلاعات کے مطابق ملک بھر میں کرونا سے متاثرہ ہیلتھ ورکرز کی تعداد 16531 تک پہنچ گئی، جن میں سے بیشتر کا تعلق سندھ سے ہے۔

ذرائع کے مطابق 9 ہزار 876 ڈاکٹرز، 2 ہزار 357 نرسز، 4 ہزار 298 ہیلتھ اسٹاف اب تک کرونا سے متاثر ہوئے، جن میں سے 162 کا انتقال بھی ہوا۔

وزارتِ صحت کے ذرائع نے بتایا کہ  289 ہیلتھ ورکرز گھر اور 12 اسپتالوں میں زیرعلاج ہیں، ملک بھر میں کرونا سے صحت یاب ہونے والے ہیلتھ ورکرز کی تعداد 16 ہزار  68 سے زیادہ ہوچکی ہے۔

محکمہ صحت کے ذرائع نے بتایا کہ کرونا سے متاثرہ اور جاں بحق ہونے والے بیشتر ہیلتھ ورکرز کا تعلق سندھ سے ہے،  جہاں 5820 ہیلتھ ورکرز کرونا پازیٹیو ہوئے اور 56  دوران علاج جاں بحق ہوئے۔

اسی طرح پنجاب میں 3477 ہیلتھ ورکرز پازیٹیو، 29 جاں بحق، خیبرپختون خوا میں 3942 ہیلتھ ورکرز پازیٹو، 43 جاں بحق، اسلام آباد میں 1508 ہیلتھ ورکرز پازیٹیو، 13 جاں بحق، گلگت بلتستان میں231 ہیلتھ ورکرز پازیٹیو، 3 جاں بحق، بلوچستان میں 826 ہیلتھ ورکرز پازیٹیو، 9 جاں بحق اور آزادکشمیر میں 727 ہیلتھ ورکرز پازیٹیو جبکہ 9 جاں بحق ہو چکے ہیں۔

Comments