فیصل آباد: 16 سالہ گھریلو ملازمہ کو آٹھ افراد نے اجتماعی زیادتی کا نشانہ بنا ڈالا تاہم پولیس نے مرکزی ملزم عابد پراچہ کو گرفتار کر لیا اور سات ملزمان فرار ہے۔
تفصیلات کے مطابق فیصل آباد کے علاقے ملک پورہ میں سولہ سالہ گھریلو ملازمہ سے آٹھ افراد کی مبینہ زیادتی کا واقعہ سامنے آیا۔
تھانہ صدر پولیس نے مقدمہ درج کر کے مرکزی ملزم عابد پراچہ کو گرفتار کر لیا تاہم خاتون اور سات ملزمان فرار ہیں۔
تھانہ صدر میں تاندلیانوالہ کے چک 595 کی رہائشی نسرین کی مدعیت میں درج مقدمہ میں موقف اختیار کیا گیا ہے کہ اس کی 16 سالہ بیٹی کو فاطمہ نے اٹھائیس فروری کو ملک پورہ میں شیماں کے گھر ملازمہ رکھوایا۔
مدعی مقدمے نے کہا کہ ملزم احمد رضا بچی کو اسی علاقے میں عابد پراچہ کے گھر لے گیا جہاں عابد پراچہ ، احمد رضا ، عاطف ، کاشف ، الطاف اور تین نامعلوم ملزمان نے اسے زیادتی کا نشانہ بنایا، وہ نو مارچ کو بیٹی سے ملنے گئی تو اس نے زیادتی کے بارے میں بتایا ۔
بچی نے بتایا کہ ملزمان چھ روز تک اس سے زیادتی کرتے رہے اور اس کی نازیبا ویڈیوز بھی بنائیں، ملزمان نے کسی کو بتانے پر قتل کرنے کی دھمکیاں دیں
متاثرہ کشور بی بی نے بتایا کہ گینگ خواتین سے زیادتی اور خریدوفروخت میں بھی ملوث ہے ۔