روجھان: پولیس نے بروقت ایکشن لیتے ہوئے 16سالہ لڑکی کی زبردستی ہونے والی شادی رکواکر 2 ملزمان کو گرفتار کرلیا۔
تفصیلات کے مطابق راجن پور پولیس کو 16سالہ لڑکی علینہ بی بی کی زبردستی شادی کی اطلاع ملی تھی، پولیس نے بتایا کہ متاثرہ لڑکی کے بھائی نے ون فائیو پر واقعے کی اطلاع دی تھی، دولہا کو گرفتار کرلیا گیا ہے۔
دولہا صابر حسین کم عمر لڑکی سے شادی کرنا چاہتا تھا، لڑکی کے والدین راضی نہ تھے، صابر حسین نے اپنے والد اور دیگر ساتھیوں کیساتھ دباؤ ڈلوایا اور زبردستی نکاح کیا۔
آج لڑکی کی رخصتی ہونا تھی، زبردستی شادی کے واقعے میں 6 نامزد ملزمان کیخلاف عمرکوٹ تھانےمیں مقدمہ درج کرلیا گیا ہے۔
پولیس نے کہا کہ نکاح کرنے والے شخص اور اس کے بھائی کو گرفتار کرلیا گیا ہے جبکہ دیگر ملزمان کی گرفتاری کیلئے چھاپے جاری ہیں۔