اتوار, مئی 11, 2025
اشتہار

شارجہ : خوفناک ٹریفک حادثے میں 16 سالہ ڈرائیور ہلاک

اشتہار

حیرت انگیز

شارجہ : اماراتی ریاست شارجہ میں خوفناک ٹریفک حادثے کے دوران 16 سالہ ڈرائیور ہلاک جبکہ ساتھی زخمی ہوگیا۔

غیر ملکی خبر رساں ادارے کے مطابق متحدہ عرب امارات کی ریاست شارجہ کے علاقے الدحید کی سڑک پر تیز رفتار کار حادثے کا شکار ہوئی جس کے نتیجے میں گاڑی میں سوار دو بچے شدید زخمی ہوئے تھے۔

مقامی خبر رساں ادارے کا کہنا تھا کہ ریسکیوں عملے نے زخمی ہونے والے دونوں بچوں کو فوری طور پر اسپتال منتقل کردیا تھا۔

شارجہ پولیس کے مطابق زخمی بچوں کو شدید چوٹیں آئی ہیں، جنہیں اسپتال کے انتہائی نگداشت وارڈ میں طبی امداد فراہم کی جارہی تھی، حادثہ سڑک کنارے نصب اسٹریٹ لایٹ سے ٹکرانے کے باعث پیش آیا۔

اماراتی خبر رساں ادارے کا کہنا ہے کہ متاثرہ گاڑی حادثے میں ہلاک ہونے والے بچے کے بڑے بھائی کی تھی جو نہیں جانتا تھا کہ چھوٹا بھائی گاڑی لے گیا ہے۔

مقامی میڈیا کے مطابق شارجہ پولیس حادثے کی اطلاع ملتے ہی جائے وقوعہ پر پہنچی اور دونوں زخمیوں کو اسپتال روانہ کیا، اسپتال میں دوران علاج 16 سالہ ڈرائیور زخموں کی تاب نہ لاتے ہوئے اتوار کی صبح دم توڑ گیا تھا جبکہ دوسرے بچے کو آئی سی یو میں علاج کی سہولیات فراہم کی جارہی ہیں۔

مزید پڑھیں : شارجہ: ٹرک اور کار میں تصادم، دلہن جاں بحق، دلہا زخمی

پولیس کا کہنا ہے کہ ہلاک ہونے والا بچہ بڑے بھائی کی بغیر اجازت گاڑی چلانے کی کوشش کررہا تھا، بچے کو جیسے ہی اسٹریٹ لایٹ نظر آئی تو بچے نے بریک دبانے کی کوشش کی تاہم گھبراہٹ میں بریک کی جگہ ایکسیلیٹر دب گیا اور گاڑی پول سے جاٹکرائی۔

شارجہ پولیس نے والدین نے گزارش کی ہے کہ اپنے بچوں پر نظر رکھیں اور اس بات کو یقینی بنائیں کہ وہں بغیر ڈرائیونگ لائسنس کے گاڑی نہ چلا سکیں۔

اہم ترین

ویب ڈیسک
ویب ڈیسک
اے آر وائی نیوز کی ڈیجیٹل ڈیسک کی جانب سے شائع کی گئی خبریں

مزید خبریں