The news is by your side.

Advertisement

بھارتی ہدایت کارفرحان اختراورانکی اہلیہ نے 16 سال بعد شادی ختم کردی

ممبئی: رنبیرکپور اورکترینہ کیف کے بریک اپ کی خبریں ابھی میڈیا میں گردش کر ہی رہی تھیں کہ اب ہدایت کار اوراداکارفرحان اختر نے بھی اپنی 15 سالہ شادی ختم کرنے کا اعلان کردیا۔

بھارتی اخبارکے مطابق مطابق فرحان اختر اور ان کی اہلیہ ادھونا اختر نے اپنی 15 سالہ شادی کو ختم کرنے کا فیصلہ کیا ہے۔

دونوں معروف شخصیات میں علیحدگی کی افواہیں تو میڈیا میں کافی عرصے سے گردش کر رہی تھی تاہم اس بات کو اُس وقت زیادہ محسوس کیا گیا جب فرحان اختر کی فلم ’وزیر‘ کے ریلیز کے موقع پر ان کی اہلیہ نے شرکت نہ کی۔

شادی سے قبل فرحان اختر اور ادھونا کی دوستی تین سال تک رہی، جس کے بعد 2000 میں دونوں شادی کے بندھن میں بندھے، ان کی دو بیٹیاں شکیا اوراکیرا ہیں۔

ماضی میں دونوں کو ہمیشہ آن اسکرین ایک دوسرے کی تعریف کرتے ہی دیکھا گیا ہے۔

فرحان اختر کا ایک شو دوران اپنی اہلیہ کا ذکر کرتے ہوئے کہنا تھا ’مجھے یقین ہے کسی بھی شادی کی کامیابی کے لیے دو لوگوں میں دوستی کا رشتہ ہونا بے حد ضروری ہے، ادھونا میری بیوی ہونے کے ساتھ ساتھ میری بہت اچھی دوست بھی ہیں اور میں انہیں اپنا ہر راز بتا سکتا ہو۔

Comments

comments

یہ بھی پڑھیں