تازہ ترین

کاروباری شخصیت کی وزیراعظم کو بانی پی ٹی آئی سے ہاتھ ملانے کی تجویز

کراچی: وزیراعظم شہباز شریف کو کاروباری شخصیت عارف حبیب...

وزیراعظم شہباز شریف کی مزار قائد پر حاضری

وزیراعظم شہباز شریف ایک روزہ دورے پر کراچی پہنچ...

ایران کے صدر ڈاکٹر ابراہیم رئیسی دورہ پاکستان مکمل کرکے واپس روانہ

کراچی: ایران کے صدر ڈاکٹر ابراہیم رئیسی دورہ پاکستان...

پاک ایران تجارتی معاہدے پر امریکا کا اہم بیان آگیا

واشنگٹن : نائب ترجمان امریکی محکمہ خارجہ کا کہنا...

سعودی عرب سے ڈی پورٹ ہونے والے 160 پاکستانی کراچی پہنچ گئے

کراچی: سعودی عرب سے ڈی پورٹ کیے گئے 160 پاکستانی کراچی پہنچ گئے ہیں، تمام مسافروں کو ضروری کارروائی کے بعد گھر جانے کی جازت دے دی گئی۔

تفصیلات کے مطابق سعودی ایئر کی پرواز ایس وی708کے ذریعے 160 ڈی پورٹ کیے گئے پاکستانی ریاض سے کراچی پہنچے، ڈی پورٹ ہونے والے مسافروں کو الگ قطاریں لگا کر ہیلتھ ڈکلیئریشن کارڈ وصول کیے گئے۔

ایئرپورٹ ذرایع کا کہنا ہے کہ ڈی پورٹ ہونے والے تمام پاکستانیوں کی مکمل اسکریننگ کی گئی ہے۔

اس حوالے سے ذرایع نے یہ بھی بتایا کہ ایف آئی اے ایمی گریشن نے ڈی پورٹ ہونے والے مسافروں کو ضروری کاروائی کے بعد گھر جانے کی اجازت دے دی۔

خیال رہے کہ اس سے قبل بھی متعدد پاکستانی سعودی عرب سمیت دیگر ممالک سے ملک بدر کیے جاچکے ہیں۔

امریکہ سے ڈی پورٹ ہونے والے 93 پاکستانی وطن واپس پہنچا دیئے گئے

خصوصی طور پر وہ تارکین وطن جو غیرقانونی کارروائی یا دیگر جرائم میں ملوث ہوتے ہیں انہیں ڈی پورٹ کیا جاتا ہے۔ گزشتہ سال بھی درجنوں پاکستانی مختلف ممالک سے بے دخل کیے گئے ہیں۔

Comments

- Advertisement -
محمد صلاح الدین
محمد صلاح الدین
محمد صلاح الدین اے آروائی نیوز سے وابستہ سینئر صحافی ہیں اور ایوی ایشن سے متعلقہ امور کی رپورٹنگ میں مہارت رکھتے ہیں