تازہ ترین

پاکستان نے انسانی حقوق سے متعلق امریکا کی رپورٹ مسترد کردی

اسلام آباد: پاکستان نے امریکی محکمہ خارجہ کی انسانی...

وزیراعظم کی راناثنااللہ اور سعد رفیق کو بڑی پیشکش

اسلام آباد: وزیراعظم شہباز شریف اور اسحاق ڈار نے...

چیف جسٹس قاضی فائز عیسیٰ نے پروٹوکول واپس کر دیا

چیف جسٹس آف پاکستان قاضی فائز عیسیٰ نے چیف...

کاروباری شخصیت کی وزیراعظم کو بانی پی ٹی آئی سے ہاتھ ملانے کی تجویز

کراچی: وزیراعظم شہباز شریف کو کاروباری شخصیت عارف حبیب...

نوواک جوکووچ اب گھر بیٹھ کر آسٹریلین اوپن دیکھیں گے

کینبرا: معروف ٹینس اسٹار نووک جوکووچ کو بڑا دھچکا، آسٹریلوں عدالت نے اپنا فیصلہ سنادیا۔

غیر ملکی میڈیا رپورٹ کے مطابق جوکووچ نے ویزا منسوخی کے فیصلے پر آسٹریلوی عدالت سے اپیل دائر کی تھی جسے مسترد کرتے ہوئے عدالت نے ویزا منسوخ کرنے کا فیصلہ برقرار رکھا ۔

عدالتی فیصلے کے بعد نوواک جوکووچ آسٹریلین اوپن نہیں کھیل سکیں گے اور امکان یہ ہے کہ ٹینس اسٹار کو جلد آسٹریلیا سے ملک بدر کردیا جائےگا۔

خیال رہے کہ ٹینس کھلاڑی نے ویکسین لگائے بغیرآسٹریلیا میں رہنے کا حق استعمال کرنا چاہا تھا تاہم آسٹریلوی حکومت کی جانب سے ان کا ویزہ دوسری مرتبہ منسوخ کرکے ملک بدر کرنے کا فیصلہ کیا تھا۔

یہ بھی پڑھیں: نووک جوکووچ کو ایک بار پھر حراست میں لے لیا گیا

آسٹریلیا کے وزیر برائے امیگریشن الیکس ہاک کی جانب سے جاری کردہ بیان میں کہا گیا تھا کہ انھوں نے نوواک جوکووچ کا ویزہ منسوخ کرنے کا فیصلہ مفاد عامہ اور صحت کی وجوہات کی بنا پر کیا۔

عالمی نمبر ایک ٹینس اسٹارنوواک جوکووچ نے تسلیم کیا تھا کہ آسٹریلیا آمد کیلئے بھرے جانے والےفارم میں غلطیاں ہوئی تھیں، جوکووچ نےتسلیم کیا کہ گزشتہ ماہ انہوں نےایک صحافی سےملاقات کی تھی جب انہیں کوروناتھا لیکن یہ ایک اندازےکی غلطی تھی۔

یاد رہے کہ 10 جنوری کو آسٹریلوی عدالت نے حکومت کا نوواک جوکووچ کا ویزا منسوخ کرنےکا فیصلہ کالعدم قرار دے دیتے ہوئے ٹینس ‏اسٹار کے آسٹریلیا میں داخلے کو قانونی قرار دیا تھا۔

Comments

- Advertisement -