تازہ ترین

ملک میں معاشی استحکام کیلئےاصلاحاتی ایجنڈےپرگامزن ہیں، محمد اورنگزیب

واشنگٹن: وزیرخزانہ محمد اورنگزیب کا کہنا ہے کہ ملک...

کچے کے ڈاکوؤں کو اسلحہ فراہم کرنیوالے 3 پولیس افسران سمیت 7 گرفتار

کراچی : پولیس موبائل میں جدید اسلحہ سندھ اسمگل...

پاکستان کو آئی ایم ایف سے 6 ارب ڈالر قرض پروگرام کی توقع

وفاقی وزیر خزانہ محمد اورنگزیب نے کہا ہے کہ...

حکومتی حکمت عملی کے مثبت اثرات ، پاکستان میں کورونا سے اموات میں کمی

اسلام آباد : پاکستان میں کورونا کی دوسری لہر میں کیسز اور اموات میں کمی آنے لگی ، تقریبا 2 ماہ بعد کورونا سے سب سے کم اموات ہوئیں اور جاں بحق افراد کی تعداد 11 ہزار 318ہوگئی۔

تفصیلات کے مطابق نیشنل کمانڈاینڈآپریشن سینٹرسے کوروناکیسزکےتازہ ترین اعدادوشمارجاری کردیئے گئے، جس میں بتایا گیا ہے ک 24 گھنٹے میں مزید 23 کورونا کے مریض جاں بحق ہوگئے ، جس سے مجموعی اموات کی تعداد 11ہزار 318 ہوگئی۔

24گھنٹےمیں 36ہزار607ٹیسٹ کئے گئے ، جس میں سے ایک ہزار629 نئے کیسز سامنے آئے اور ملک میں کورونا کےفعال کیسزکی تعداد33 ہزار820 ہوگئی جبکہ اب تک رپورٹ ہونے والے کورونا کیسز کی تعداد5 لاکھ 34ہزار 41 تک جا پہنچی۔

ملک میں 24گھنٹےمیں کوروناوائرس کے ٹیسٹ مثبت آنے کی شرح 4.44فیصد تک آگئی ہے جبکہ ملک بھرمیں کورونا کے 2 ہزار218 کیسز تشویشناک نوعیت کے ہیں اور کورونا کے 4 لاکھ88 ہزار903مریض صحت یاب ہوچکے ہیں۔

اعدادو شمار کے مطابق سندھ میں کورونا کیسز کی تعداد دو لاکھ 41 ہزار200، پنجاب میں ایک لاکھ 54 ہزار17، بلوچستان میں 18 ہزار750 ، خیبرپختونخوا میں 65 ہزار532 جبکہ آزاد کشمیر8 ہزار825، گلگت بلتستان میں چار ہزار 902 اور اسلام آباد میں 40 ہزار815 افراد کورونا سے متاثر ہوچکے ہیں۔

Comments

- Advertisement -