اشتہار

17 روزہ مسقط نائٹس فیسٹیول کن مقامات پر ہوگا؟

اشتہار

حیرت انگیز

مسقط: عمان میں 17 روزہ مسقط نائٹس فیسٹیول آج سے شروع ہو رہا ہے، یہ فیسٹیول شہر کے 4 مقامات پر منعقد کیا جا رہا ہے۔

عمان میڈیا کے مطابق مسقط کی ٹھنڈی اور خوب صورت شامیں ان دنوں مزید چمکنے کے لیے تیار ہیں، کیوں کہ جس مسقط نائٹس کا شدت سے انتظار کیا جا رہا تھا، اس کا افتتاحی ایڈیشن آج سے شروع ہو رہا ہے۔

یہ ایونٹ چار مقامات القرم نیچرل پارک، نسیم پارک، عمان آٹوموبائل ایسوسی ایشن اور عمان کنونشن اینڈ ایگزیبیشن سینٹر میں منعقد کیا جا رہا ہے۔ اور اس کی شان دار افتتاحی تقریب مسقط کے گورنر سید سعود بن ہلال البوسعیدی کی سرپرستی میں القرم نیچرل پارک میں جھیل کے اسٹیج پر منعقد کی جائے گی۔

- Advertisement -

افتتاحی تقریب شام 6.30 بجے منعقد ہوگی جب کہ باقی مقامات جمعہ سے عوام کے لیے کھولے جائیں گے۔

مسقط نائٹس کا مقصد نوجوانوں کو ہدف بنانا ہے جس میں اس طبقے کے لیے بہت ساری سرگرمیوں کا اہتمام کیا گیا ہے، منتظمین نے فیملیز اور بچوں کے لیے تفریح سے بھرپور تقریبات کا وعدہ کیا ہے۔

واضح رہے کہ سالانہ مسقط فیسٹیول آخری بار 2019 میں منعقد ہوا تھا، جس کے بعد کرونا وبا کی وجہ سے یہ ممکن نہ ہو سکا تھا، اب مسقط میونسپلٹی نے اسے ’مسقط نائٹس‘ کے عنوان سے نئے سرے سے شروع کر دیا ہے۔

مسقط نائٹس میں شرکت کے لیے مخصوص ایپلیکیشن کے ذریعے آن لائن بھی ٹکٹ بک کیا جا سکتا ہے۔

Comments

اہم ترین

ویب ڈیسک
ویب ڈیسک
اے آر وائی نیوز کی ڈیجیٹل ڈیسک کی جانب سے شائع کی گئی خبریں

مزید خبریں