سائرنگ: بھارت میں زیرِ تعمیر ریلوے پُل اچانک زمین بوس ہو گیا جس کے نتیجے میں 17 مزدور ہلاک اور متعدد لاپتا ہو گئے۔
مقامی میڈیا کی رپورٹس کے مطابق خوفناک واقعہ ریاست میزورم میں بدھ کی صبح اُس وقت پیش آیا جب مزدور معمول کے مطابق پُل کی تعمیر میں مصروف تھے۔
حکام کے مطابق واقعہ صبح 10 بجے پیش آیا اور 35 سے 40 مزدور کام کر رہے تھے، ان میں سے 17 کی لاشیں نکال لی گئیں جبکہ دیگر لاپتا ہیں۔
پُل کے ملبے سے دیگر مزدروں کو نکالنے کیلیے ریسکیو آپریشن جاری ہے۔
بھارتی وزیر اعظم نریندر مودی نے واقعے پر افسوس کرتے ہوئے ہلاک مزدوروں کے لواحقین سے اظہارِ ہمدردی کیا ہے۔
نریندر مودی نے کہا کہ زخمی افراد کی صحت یابی کیلیے دعاگو ہوں، ہلاک ہونے والے مزدوروں کو فی کس 2 لاکھ روپے جبکہ زخمیوں کو 50، 50 ہزار روپے دیے جائیں گے۔