جمعہ, مئی 16, 2025
اشتہار

ساہیوال : عارف والا روڈ پربس اور ٹرک میں تصادم‘ 17 افراد زخمی

اشتہار

حیرت انگیز

ساہیوال : صوبہ پنجاب کے شہر ساہیوال میں تیز رفتار بس اور ٹرک کے درمیان تصادم کے نتیجے میں 17 افراد زخمی ہوگئے۔

تفصیلات کے مطابق ساہیوال عارف والا روڈ پر لاہور سے چشتیاں جانے والی مسافر بس تیز رفتاری کے سبب موڑ 118 نو ایل کے قریب آگے جاتے ہوئے ٹرک سے ٹکرا گئی، حادثے میں ڈرائیور اور بس کنڈیکٹرسمیت 17 افراد زخمی ہوگئے۔

حادثے کی اطلاع ملتے ہی ایس ایچ او تھانہ کمیراشرف گجر پولیس نفری کے ہمراہ جائے وقوعہ پر پہنچے اور زخمیوں کو فوری طور پر طبی امداد کے لیے ڈی ایچ کیو ساہیوال منتقل کیا۔

گوجرخان میں مسافر بس کو حادثہ‘ 9 افراد جاں بحق

خیال رہے کہ 5 مارچ 2018 کو صوبہ پنجاب کی تحصیل گوجرخان میں مسافر بس تیزرفتاری کے باعث الٹ گئی تھی جس کے نتیجے میں 9 افراد جاں بحق جبکہ 29 افراد زخمی ہوگئے تھے۔

خیال رہے کہ گزشتہ ماہ صوبہ پنجاب کے شہر چکوال میں تیزرفتار گاڑی بے قابو کر الٹ گئی تھی حادثے میں 3 افراد جاں بحق جبکہ 2 افراد زخمی ہوگئے تھے۔

واضح رہے کہ رواں سال 12 فروری کو ٹنڈو محمد خان روڈ پر ہوسڑی کے قریب تیز رفتار ٹرک اور وین کے درمیان ہونے والے تصادم کے باعث 10 افراد جان کی بازی ہارگئے تھے۔

جامشورومیں انڈس ہائی وے پرٹریفک حادثہ‘ 10 افراد جاں بحق

پولیس حکام کے مطابق حادثے میں 9 خواتین سمیت 10 افراد جاں بحق ہوئے ہیں، خواتین نجی کمپنی کی سیلز ویمن تھیں۔


خبر کے بارے میں اپنی رائے کا اظہار کمنٹس میں کریں۔ مذکورہ معلومات کو زیادہ سے زیادہ لوگوں تک پہچانے کے لیے سوشل میڈیا پر شیئر کریں۔

اہم ترین

ویب ڈیسک
ویب ڈیسک
اے آر وائی نیوز کی ڈیجیٹل ڈیسک کی جانب سے شائع کی گئی خبریں

مزید خبریں