چلاس: شاہراہ قراقرم پر کوچ کھائی میں جاگری جس کے نتیجے میں 17 افراد جاں بحق ہوگئے۔
تفصیلات کے مطابق شاہراہ قراقرم پر مسافر کوچ کھائی میں گرنے کے نتیجے میں 17 افراد جاں بحق ہوگئے، مسافر کوچ گلگت بلتستان کے علاقے غذر سے راولپنڈی آرہی تھی۔
ڈی پی او نے حادثے میں 17 افراد کے جاں بحق ہونے کی تصدیق کرتے ہوئے کہا ہے کہ تاریکی اور پہاڑی سلسلے کے باعث ریسکیو آپریشن میں مشکلات کا سامنا کرنا پڑ رہا ہے۔
پولیس کے مطابق مسافر کوچ میں 18 افراد سوار تھے جبکہ ایک خاتون معجزانہ طور پر بچ گئی ہے۔
پولیس کا کہنا ہے کہ حادثہ تیز رفتاری کے باعث پیش آیا، جبکہ امدادی کارروائیاں جاری ہیں اور حادثے میں جاں بحق افراد کو اسپتال منتقل کیا جارہا ہے۔
مزید پڑھیں: کوہاٹ: ٹینکراورمسافربس میں تصادم‘ جاں بحق افراد کی تعداد23 ہوگئی
واضح رہے کہ دو ماہ قبل صوبہ خیبرپختونخوا کے ضلع کوہاٹ میں انڈس ہائی وے پر مسافر بس اور آئل ٹینکر کے تصادم کے نتیجے میں 23 افراد جان کی بازی ہار گئے تھے۔