ہفتہ, جولائی 27, 2024
اشتہار

پندرہ سالہ لڑکی کو قتل کرنے کے جرم میں 17 سالہ لڑکا گرفتار

اشتہار

حیرت انگیز

ایک اپارٹمنٹ کے کمپلیکس میں 15 سالہ لڑکی کو فائرنگ کرکے قتل کرنے کے الزام میں 17 سالہ لڑکے کو گرفتار کرلیا گیا۔

17 سالہ نابالغ لڑکے پر کے ایک اپارٹمنٹ کمپلیکس میں 15 سالہ لڑکی کی فائرنگ سے موت کا الزام عائد کیا گیا ہے۔

امریکی ریاست مسیسیپی کے شہر ہیٹیزبرگ میں افسوسناک واقعہ پیش آیا ہے، میڈیا رپورٹس میں بتایا گیا ہے کہ 17 سالہ نابالغ لڑکے پر قتل کا سنگین الزام سامنے آیا ہے لیکن اس کی عمر کی وجہ سے اس کی شناخت ظاہر نہیں کی گئی۔

- Advertisement -

لڑکے پر فرسٹ ڈگری قتل کا الزام عائد کیا گیا ہے جبکہ اسے ہفتے کے روز گرفتار کیا گیا تھا، نوجوان کے خلاف فارسٹ کاؤنٹی کے اصلاحی سینٹر میں مقدمہ درج کیا گیا تھا۔

ہیٹیزبرگ پولیس کے پبلک انفارمیشن آفیسر ٹیٹ رٹ لینڈ نے بتایا کہ فائرنگ کا واقعہ پیر کی صبح سویرے پائن ویو اپارٹمنٹس میں پیش آیا۔

انھوں نے کہا کہ صبح 5 بجے سے کچھ دیر پہلے فائرنگ کی گئی تھی جس کے بعد افسران کو الرٹ کر دیا گیا اور وہ جائے وقوع پر پہنچے تو انھیں بیرونی سیڑھی پر جینا لمزی ہوش و حواس سے بیگانہ پڑی نظر آئی۔

ڈاکٹروں کے پہنچنے تک افسران نے لڑکی کو ابتدائی طبی امداد فراہم کی، لیکن وہ زندہ نہیں بچ سکی۔

پولیس کا کہنا ہے کہ فائرنگ کی تحقیقات جاری ہیں اور مزید گرفتاریوں کی توقع کر رہے ہیں۔ کسی بھی شخص کو اس حوالے سے معلومات ہو تو پولیس کو اطلاع کرے۔

Comments

اہم ترین

ویب ڈیسک
ویب ڈیسک
اے آر وائی نیوز کی ڈیجیٹل ڈیسک کی جانب سے شائع کی گئی خبریں

مزید خبریں