جمعہ, مئی 16, 2025
اشتہار

بھارت میں بیٹی سے جنسی زیادتی کرنے والا باپ گرفتار

اشتہار

حیرت انگیز

نئی دہلی : بھارتی پولیس نے 17 سالہ بیٹی کے ساتھ جنسی زیادتی کرنے والے باپ اور اس کے دوست کو گرفتار کرلیا۔

غیر ملکی خبر رساں ادارے کے مطابق بھارت کے گاؤں روپ نگر کی رہائشی دوشیزہ 7 ماہ کی حاملہ ملی تھی، جسے مسلسل اس کے باپ اور درندہ صفت والد کے دوست نے اپنی حوس کا نشانہ بنایا تھا۔

غیر ملکی میڈیا کا کہنا تھا کہ پولیس نے جمعے کے روز دونوں ملزمان کے خلاف زیادتی کا مقدمہ درج کرلیا۔

پولیس کا کہنا ہے کہ متاثرہ بچی اپنی گاؤں میں اپنے والد ہمراہ مقیم تھی۔

غیر ملکی خبر رساں ادارے کا کہنا ہے کہ خاتون اور بچوں کے لیے کام کرنے والی تنظیم نے پولیس کو متاثرہ لڑکی کے حمل کے متعلق سے مطلع کیا تھا۔

پولیس نے دوشیزہ کو طبی معائنے کے بعد والد اور اس کے دوست کو دفعہ 376 (جنسی زیادتی) اور 34 کے تحت مقدمہ درج کرکے گرفتار کرلیا۔

غیر ملکی خبر رساں ادارے کا کہنا ہے کہ پولیس نے ملزمان کی گرفتاری کے لیے متعدد چھاپہ مار کارروائیاں کی تھی۔

مزید پڑھیں : نئی دہلی: ایک ہفتے کے دوران لڑکی کو زیادتی، زندہ جلا دینے کا تیسرا واقعہ

یاد رہے کہ بھارت میں ایک ہفتے کے دوران تیسری دوشیزہ کو جنسی زیادتی کے بعد زندہ جلا کر ہلاک کردیا گیا، پولیس نے واقعے میں ملوث ملزمان کو گرفتار کرلیا ہے۔

ایک رپورٹ کے مطابق بھارت میں جنسی زیادتی کی شکار خواتین میں بچوں کی تعداد چالیس فیصد ہے۔ خواتین کے غیر محفوظ ہونے کا اندازہ اس بات سے لگایا جاسکتا ہے کہ دو ہزار سولہ میں ریپ کے 40 ہزار کیسز درج کیے گئے اور مودی کے دور حکومت میں ریپ کے واقعات میں ساٹھ فیصد اضافہ ہوا۔

اہم ترین

ویب ڈیسک
ویب ڈیسک
اے آر وائی نیوز کی ڈیجیٹل ڈیسک کی جانب سے شائع کی گئی خبریں

مزید خبریں