اتوار, دسمبر 22, 2024
اشتہار

لاہور میں مدرسے کی 17 سالہ طالبہ مبینہ طور پر اغوا

اشتہار

حیرت انگیز

لاہور کے تھانہ کاہنہ کی حدود سے مدرسے کی 17 سالہ طالبہ مبینہ طور پر اغوا کرلیا گیا۔

اے آر وائی نیوز کے مطابق لاہور کے تھانہ کاہنہ کی حدود سے 17 سالہ طالبہ کو مدرسے سے گھر آتے ہوئے نامعلوم افراد نے مبینہ طور پر اغوا کرلیا۔

طالبہ کے اغوا کا مقدمہ والدہ کی مدعیت میں درج کرلیا گیا، طالبہ کو گھر واپسی پر پچھلی گلی کے سی سی ٹی وی کیمرے میں بھی دیکھا گیا ہے۔

- Advertisement -

ویڈیو میں دیکھا گیا کہ 17 سالہ طالبہ اپنی آنٹی کے ساتھ مدرسے سے گھر آرہی تھی، گھر سے ایک گلی قبل آنٹی اپنے گھر گئی تو طالبہ دکان پر چیز لینے چلے گئی۔

مقدمے کے متن کے مطابق طالبہ گھر سے ایک گلی پیچھے تک کیمرے میں دکھائی دی اور پھر نہ ملی، سی سی ٹی وی فوٹیج میں طالبہ کو اکیلے گھر آتے دیکھا جاسکتا ہے۔

لڑکی کی والدہ کا کہنا ہے کہ گلی، محلہ اور رشتے داروں میں معلوم کیا بیٹی کا کوئی پتا نہ چل سکا، پولیس کے اعلیٰ حکام میری بیٹی کو بازیاب کروائیں۔

Comments

اہم ترین

احمر کھوکھر
احمر کھوکھر
احمر کھوکھر بطور کرائم نیوز اے آروائی نیوز لاہور سے وابستہ ہیں

مزید خبریں