کراچی: شہر قائد میں آتشزدگی کا ایک اور افسوسناک واقعہ رونما ہوا ہے۔
تفصیلات کے مطابق عبداللہ ہارون روڈپر قائم وکٹوریہ سینٹر کے5ویں فلورمیں آگ لگ گئی ہے، آتشزدگی کے باعث وکٹوریہ سینٹر کوخالی کرالیاگیا ہے جبکہ سڑک کو ہر قسم کےلیےبند کردیا گیا ہے۔
واقعے کی اطلاع ملنے پر فائربریگیڈ کی ایک گاڑی جائےوقوع پر پہنچی اور آگ بجھانے کے عمل میں حصہ لیا، تاہم آگ کی شدت کو مد نظر رکھتے ہوئے مزید فائر بریگیڈ کو طلب کرلیا گیا ہے۔
Another case of fire has been reported near Zainab Market, Karachi. The fire brigade team of KMC is present at the site to control the situation. Will keep everyone posted
— Murtaza Wahab Siddiqui (@murtazawahab1) November 17, 2021
جائے حادثے پر ٹریفک پولیس سمیت قانون نافذ کرنے والے اداروں کی بھاری تعداد موجود ہے۔
ایس ایس پی ساؤتھ زبیر شیخ نے بتایا کہ آگ عبداللہ ہارون روڈپر قائم وکٹوریہ سینٹر کے5ویں منزل پر لگی، آگ لگنے کے باعث زینب مارکیٹ، ،مدیند مال،انٹر نیشنل مارکیٹ کو فوری طور پر بند کرادیا گیا ہے۔
یہ بھی پڑھیں: صدر کوآپریٹو مارکیٹ میں لگی آگ پر قابو پالیا گیا
آگ کی شدت کے پیش نظر فائربریگیڈ حکام سے رابطہ کرکےمزید گاڑیاں منگوائی ہیں۔
وزیراعلیٰ سندھ کا نوٹس
وزیراعلیٰ سندھ مرادعلی شاہ نے صدر وکٹوریہ مارکیٹ میں آتشزدگی کا نوٹس لیا ہے ،ایڈمنسٹریٹر کےایم سی اور کمشنرکراچی کو ہدایات کیں ہے کہ آگ پر فوری قابوپانے کے لئے تمام وسائل بروئے کار لائیں جائے اور آگ پر قابو پایا جائے۔
وزیراعلی سندھ نے متعلقہ حکام کو کہا کہ وکٹوریہ مارکیٹ میں آگ سےجانی نقصان نہیں ہونا چاہیے۔
یاد رہے 14نومبر کو کراچی کےعلاقے صدرکی کوآپریٹومارکیٹ میں خوفناک آگ بھڑک اٹھی تھی ، جسے تیسرے درجے کی آگ قرار دیا گیا تھا۔
اسنارکل، کے ایم سی، کے پی ٹی اور نیوی فائربریگیڈ کی بیس گاڑیوں نے آگ بھجانے میں مدد کی تاہم واقعے میں کئی دکانوں اور گوداموں میں قیمتی سامان جل کر خاکسترہوگیا تھا۔