175 سال پرانے گھر کی تزیئن و آرائش کرنے والے جوڑے کو اس کی کھدائی کے دوران ایسی چیز ملی جس نے ان کے ہوش اڑا دیے۔
برطانیہ کے علاقے پلی ماؤتھ سے تعلق رکھنے والے 24 سالہ ملی مولائے اور 23 سالہ بریڈ ورتھ نے جولائی 2023 میں 1850 کے قریب تعمیر ہونے والا یہ گھر خریدا تھا، ان کے خیال میں 175,000 پائونڈ کی مالیت والا یہ دو بیڈ روم کا گھر بھی عام مکانوں کی طرح ہوگا۔
تاہم ایسا نہیں تھا، جب انھوں نے اپنے 175 سالہ وکٹورین گھر کی تزئین و آرائش کرنے کا آغاز کیا تو جوڑے کو دیواروں میں ہڈیاں، دانت اور کبوتر کی لاش ملی جس نے انھیں کافی پریشان کردیا۔
انھیں گھر کی کھدائی کے دوران ململ میں لپٹی ہوئی جانوروں کی ہڈیاں، ایک ہتھوڑا اور یہاں تک کہ ایک عورت کا سینڈل بھی ملا جس سے انکی تشویش بڑھنے لگی۔
ملی نے بتایا کہ ‘ہم نے دانت دیکھ جو کہ بہت عجیب تھا، جب کبوتر کا ڈھانچہ دیکھا تو اس چیز نے مجھے اچھلنے پر مجبورکردیا۔
تاہم مقامی مورخ کی طرف سے انھیں یہ بتایا گیا ہے کہ شیطانی روحوں سے بچنے کے لیے پہلے جانوروں کی ہڈیاں دیوار میں ڈالی جاتی تھیں جس کے بعد جوڑے کو اب قدرے سکون ہوا ہے۔
انھوں نے اندازہ لگایا کہ زمین ہتھوڑا پچھلی بار تزئین و آرائش کی وجہ سے لوگ بھول گئے ہونگے جبکہ عورت کا ایڑی والا جوتا اس لیے چھوڑ دیا گیا تھا کہ یہ عورتوں کی زچگی کےلیے اہم سمجھاجاتا ہے۔
اب ملی اور بریڈ دونوں نے زمین سے نکالے گئے جوتے کو واپس رکھنے کا فیصلہ کیا ہے کیونکہ وہ اب یہاں اپنی فیملی کو بڑھانے کا ارادہ رکھتے ہیں۔