تازہ ترین

چیف جسٹس قاضی فائز عیسیٰ نے پروٹوکول واپس کر دیا

چیف جسٹس آف پاکستان قاضی فائز عیسیٰ نے چیف...

کاروباری شخصیت کی وزیراعظم کو بانی پی ٹی آئی سے ہاتھ ملانے کی تجویز

کراچی: وزیراعظم شہباز شریف کو کاروباری شخصیت عارف حبیب...

وزیراعظم شہباز شریف کی مزار قائد پر حاضری

وزیراعظم شہباز شریف ایک روزہ دورے پر کراچی پہنچ...

ایران کے صدر ڈاکٹر ابراہیم رئیسی دورہ پاکستان مکمل کرکے واپس روانہ

کراچی: ایران کے صدر ڈاکٹر ابراہیم رئیسی دورہ پاکستان...

اٹھارہ فٹ کا خطرناک اژدہا گھر میں دیکھ کر اہل خانہ چیخ پڑے، ویڈیو وائرل

سانپ ایک موذی مخلوق ہے اور ان کی اکثریت تکلیف دینے والی ہوتی ہے، اس کی جبلت میں ڈسنا یا اپنے شکار پر حملہ کرنے کیلئے اپنے نوکیلے دانتوں کا استعمال کرنا ہوتا ہے۔

دنیا میں بے شمار قسم کے چھوٹے بڑے اور وزنی سانپ پائے جاتے ہیں جنہیں دیکھ کر ہی جسم میں خوف کے باعث جھرجھری سی آجاتی ہے۔

برطانیہ کے شہر ساوتھیمپٹن میں ایک خوفناک واقعہ پیش آیا ہے کہ جس نے گھر کے مکینوں کو شدید خوف و ہراس میں مبتلا کردیا۔

غیرملکی خبر رساں ادارے کی رپورٹ کے مطابق ساوتھمپٹن ​​میں ایک گھر کی چھت سے لٹکتے ہوئے 18 فٹ لمبے اور خوفناک اژدہے کی تصویر لی گئی ہے۔

ہلکے رنگ کے اس اژدہے کو سب سے پہلے اس گھر ایک پڑوس میں رہنے والے شخص نے صبح سویرے دیکھا تھا، یہ اژدہا گھر کی چھت سے ہوتا ہوا بیڈ روم کی کھڑکی سے گھر میں داخل ہونے کی کوشش کر رہا تھا۔

گھر میں موجود مکینوں نے کھڑکی سے اس بھاری بھرکم اژدہے کو دیکھا تو ان کے اوسان خطا ہوگئے اور اپنی مدد آپ کے تحت بچاؤ کے اقدامات شروع کردیے۔

دیوہیکل رینگنے والے اس اژدہے سے خوفزدہ خاندان کے دیگر افراد نے اس کو وہاں سے بھگانے کے لیے جھاڑو کا استعمال کیا۔

تاہم کافی دیر کی محنت اور چیخ و پکار کے بعد آخر کار یہ 20فٹ کا اژدہا چھت سے گھر کے باہر کھڑی کار کے بونٹ پر گرگیا کس سے گاڑی کا بھی نقصان ہوا۔

میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے پڑوسی خاتون جینی واروک کا کہنا تھا کہ انہوں نے سب سے پہلے اپنے سامنے والے گھر کی چھت پر بہت بڑا اژدہا رینگتے دیکھا۔

پڑوسی خاتون کے مطابق یہ اژدہا دیکھنے میں ہی بہت زیادہ بھاری بھرکم تھا، میں نے سوچا کہ یہ پلاسٹک کی ٹیوب ہوگی لیکن پھر اس کا سر ہلنے لگا میں نے اپنے شوہر اسٹیون کو بتایا لیکن اس نے کہا کہ بے وقوف نہ بنو۔

جینی نے بتایا کہ میرے پاس روڈنی نامی کتا ہے اور وہ واقعی بہت بھونک رہا تھا اور پاگل ہو رہا تھا، کچھ ہی دیر میں وہاں موجود رہائشی افراد اور سڑک سے گزرنے والے راہگیروں کو بھی دیوہیکل اژدہے نے خوفزدہ کردیا تھا۔

رپورٹ کے مطابق چھت سے سانپ گرنے کے بعد اسے علاقے میں ایک ایسے شخص کے پاس منتقل کردیا گیا جو اپنے گھر میں سانپ پالتا تھا۔

Comments

- Advertisement -