کوئٹہ: صوبہ بلوچستان کے ضلع بولان میں ریلوے لائن پر دھماکا ہوا ہے، جس کے نتیجے میں جعفر ایکسپریس کی 3 بوگیاں پٹری سے اتر گئیں ہیں۔
ریلوے ذرائع کے مطابق بولان میں نامعلوم دہشت گردوں نے مشکاف کے مقام پر ریلوے لائن پر بارودی مواد سے اڑادیا، جس کے نتیجے میں کوئٹہ سے راولپنڈی جانیوالی جعفر ایکسپریس کی 3بوگیاں پٹری سے اترگئیں۔
ریلوے ذرائع کے مطابق بوگیاں اترنے سے متعدد مسافروں کے زخمی ہونےکی اطلاعات ہیں، دھماکے کی اطلاع ملتے ہی ریلوے انتظامیہ اور ریسکیو ٹیمیں جائے حادثہ پر روانہ ہوگئیں ہیں۔
وزیراعلیٰ بلوچستان عبدالقدوس بزنجو نے مشکاف ریلوے اسٹیشن کے قریب ریلوے ٹریک پر دھماکے کی مذمت کرتے ہوئے ہدایت کی کہ ٹرین مسافروں کو فوری طور پر ریلیف فراہم کیاجائے۔