ہفتہ, جولائی 27, 2024
اشتہار

بہادر آدمی نے جان پر کھیل کر ‘ بھیڑئیے’ کو بچالیا، ویڈیو وائرل

اشتہار

حیرت انگیز

جانوروں سے ہمدردی رکھنے والے افراد بسا اوقات جان کی پرواہ کئے بغیر بڑے خطرے مول لے لیتے ہیں، ایسی ہی ایک ویڈیو نے سوشل میڈیا صارفین کے دل جیت لئے ہیں۔

سوشل میڈیا پر ایک جنگل کی ویڈیو تیزی سے وائرل ہورہی ہے جس میں ایک بہادر شخص جال میں پھنسے بھیڑیوں کو نکالنے کی جتن میں دکھائی دے رہا ہے، پہلے پہل اس نامعلوم شخص نے کنٹرول پول کی مدد سے خونی جانور کو قابو کیا۔

بھیڑیا کو گمان تھا کہ یہی وہ شخص ہے جس نے اس کے لئے جال بچھایا اور وہ اس پر حملہ کرنے کی جتن کرتا نظر آیا تاہم بہادر شخص کی گرفت نہایت مضبوط تھی اور اس نے جنگلی بھیڑئیے کو قابو کرنے کے بعد ایک ہاتھ کی مدد سے اس کے پاؤں میں پھنسے جال کو نکال باہر پھینکا۔

- Advertisement -

بھیڑئیے کے پاؤں کھلنے کی دیر تھی کہ اس نے فوری طور پر جنگل کی جانب دوڑ لگادی۔

اس وائرل ویڈیو کو اب تک چھ لاکھ سے زائد لائکس مل چکے ہیں اور صارفین اس نامعلوم شخص کی دل کھول کر تعریف کررہے ہیں، تاہم یہ معلوم نہیں ہوسکا کہ ویڈیو کس جنگل کی ہے ؟۔

https://twitter.com/ShelbyandCoco1/status/1515742573649825800?ref_src=twsrc%5Etfw%7Ctwcamp%5Etweetembed%7Ctwterm%5E1515742573649825800%7Ctwgr%5E%7Ctwcon%5Es1_c10&ref_url=https%3A%2F%2Fwww.timesnownews.com%2Fviral%2Fnot-all-heroes-wear-capes-fearless-man-singlehandedly-removes-trap-from-wild-wolfs-foot-watch-article-90916124

Comments

اہم ترین

ویب ڈیسک
ویب ڈیسک
اے آر وائی نیوز کی ڈیجیٹل ڈیسک کی جانب سے شائع کی گئی خبریں

مزید خبریں