پیر, مئی 12, 2025
اشتہار

انگلینڈ ٹیسٹ ٹیم کے نئے کوچ کون ہیں؟

اشتہار

حیرت انگیز

لندن: میتھیو موٹ انگلینڈ ٹیسٹ ٹیم کے ہیڈ کوچ مقرر کردئیے ہیں، اسی کے ساتھ ہی آسٹریلیا ویمنز ٹیم کے ساتھ ان کی سات سالہ رفاقت کا بھی خاتمہ ہوگیا ہے۔

انگلش کرکٹ بورڈ (ای سی بی) کی جانب سے ٹوئٹر پر شیئر کئے گئے بیان میں کہا گیا کہ میتھیو موٹ کو انگلینڈ ٹیسٹ ٹیم کا نئے کوچ مقرر کیا گیا ہے،بورڈ نے ان کے ساتھ چار سال کا معاہد کیا ہے۔

انگلش ٹیسٹ ٹیم کے کوچ بننے کے ساتھ ہی آسٹریلیا کی ویمنز ٹیم کے ساتھ ان کا سات سالہ تعلق ختم ہوا، ان کی سرپرستی میں آسٹریلیا کی خواتین ٹیم نے دو بار ٹی ٹوئنٹی ورلڈ کپ جبکہ ایک بار ون ڈے ورلڈکپ کو اپنے نام کیا۔

یہی نہیں موٹ کی زیر سرپرستی کینگروز ویمنز ٹیم نے چار ایشز سیریز اپنے نام کیں جبکہ مسلسل چھبیس ایک روزہ میچز جیتنے کا ریکارڈ اپنے نام کیا،اس سے قبل وہ نیو ساؤتھ ویلز اور گلیمورگن کی کوچنگ کر چکے ہیں۔

میتھیو موٹ نے انگلش ٹیسٹ ٹیم کا کوچ بننے پر خوشی کا اظہار کرتے ہوئے کہا کہ میں نے انگلینڈ میں کافی وقت گزارا ہے یہاں میرے کچھ قریبی دوست بھی ہیں، آسٹریلوی ویمنز ٹیم کی کوچنگ سے متعلق انہوں نے کہا کہ یہ مشکل فیصلہ تھا اس کے لئے مجھے کچھ خاص کرنا پڑا۔

 

اہم ترین

ویب ڈیسک
ویب ڈیسک
اے آر وائی نیوز کی ڈیجیٹل ڈیسک کی جانب سے شائع کی گئی خبریں

مزید خبریں