تازہ ترین

انٹرنیٹ استعمال کرنے والے پاکستانیوں کیلیے بُری خبر

اسلام آباد: انٹرنیٹ استعمال کرنے والے پاکستانیوں کیلیے بری...

بہت جلد فوج سے مذاکرات ہوں گے، شہریار آفریدی کا دعویٰ

اسلام آباد: سابق وفاقی وزیر و رہنما پاکستان تحریک...

ہم سب مل کر ٹیم پاکستان ہیں، آرمی چیف

آرمی چیف جنرل عاصم منیر نے کہا ہے کہ...

آپریشن کے دوران مریض کے پیٹ سے ’خزانہ‘ نکال آیا، ڈاکٹر حیران

کرناٹک: بھارت میں ایک مریض کے پیٹ سے آپریشن کے دوران 187 سکّے برآمد ہو گئے۔

بھارتی میڈیا کے مطابق ریاست کرناٹک کے رائچور ضلع باگلکوٹ کے ایک اسپتال میں ڈاکٹروں نے آپریشن کر کے مریض کے پیٹ سے بہت سارے سکے نکال لیے۔

پیٹ سے برآمد کیے گئے سکّوں میں 5 روپے کے 56 سکّے، 2 روپے کے 51 سکّے، اور 1 روپے کے 80 سکّے شامل تھے۔

مریض کے پیٹ سے جو سکّے نکلے ہیں ان کا وزن 1.2 کلو گرام تھا، جب کہ مجموعی طور پر مریض کے پیٹ سے 462 روپے کے سکّے نکالے گئے۔

لنگسوگر کے رہائشی 58 سالہ دیمپا ہریجن کو پیٹ میں درد، اور الٹی کی شکایت ہوئی تھی، جس پر ان کے بیٹے نے انھیں اسپتال پہنچایا، جب ایکسرے اور انڈواسکوپی کی گئی تو ڈاکٹر یہ دیکھ کر حیران رہ گئے کہ ان کے پیٹ میں بہت سارے سکے پڑے تھے۔

ڈاکٹروں نے اس کے بعد پیٹ کا اسکین کروایا، جس سے پتا چلا کہ پیٹ میں 1.2 کلوگرام سکّے ہیں۔

ڈاکٹروں نے بتایا کہ مریض کو سکیزوفرینیا نامی ذہنی بیماری ہے، جس کی وجہ سے مریض کو سکّے نگلنے کی عادت ہو گئی تھی، سکیزوفرینیا کے مریض غیر معمولی طرح سے سوچتے ہیں اور عجیب احساس میں بھی گھرے رہتے ہیں، یہی وجہ ہے کہ وہ عجیب و غریب طرح کا سلوک بھی کرتے ہیں۔

مریض کا آپریشن کرنے والے سرجن ایشور کلبرگی کا کہنا تھا کہ یہ آپریشن کافی مشکل تھا کیوں کہ مریض کا پیٹ غبارے جیسا پھول گیا تھا، پیٹ میں ہر جگہ سکّے دکھائی دے رہے تھے۔

Comments

- Advertisement -