منگل, جون 18, 2024
اشتہار

پیکٹ والی دالوں، چاول سمیت تمام بنیادی اشیاء پر 18 فیصد سیلز ٹیکس عائد

اشتہار

حیرت انگیز

اسلام آباد : بجٹ میں پیکٹ والی دالوں،چاول سمیت تمام بنیادی اشیاءپراٹھارہ فیصد سیلز ٹیکس لگا دیا گیا۔

تفصیلات کے مطابق چیئرمین ایف بی آر امجد زبیر ٹوانہ نے سینیٹ کی قائمہ کمیٹی برائےخزانہ کے اجلاس میں بتایا کہ بڑے جنرل اسٹورز پر اشیائے خورونوش کی تمام اشیاء پر اٹھارہ فیصد سیلز ٹیکس عائد ہوگا۔

امجد زبیر ٹوانہ کا کہنا تھا کہ عام دکانوں پر فروخت ہونےوالی کھلی اشیاء پر اضافی ٹیکس نہیں لگایا گیا۔

- Advertisement -

قائمہ کمیٹی نے بچوں کے بند فارمولہ دودھ پر عائد جی ایس ٹی میں کمی کی سفارش کی، جس پر چئیرمین ایف بی آر نے کہا بچوں کا ڈبہ پیک دودھ فروخت کرنے والی کمپنی کے ڈیلرز، ڈسٹری بیوٹرز غیر رجسٹرڈ ہیں۔

فاروق نائیک کا کہنا تھا کہ غیررجسٹرڈ کمپنی کو ٹیکس چوری پربلیک لسٹ کردیں۔

سلیم مانڈوی والا نے بھی کہا کہ خواتین کی اکثریت بچوں کیلئے فارمولہ دودھ استعمال کرتی ہیں ، جس پر چیئرمین ایف بی آر نے بتایا ڈبہ پیک دودھ تیار کرنے والی کمپنیز نے ڈبے کی قیمت آٹھ سو تک کردی ہے اور یہ ٹیکس میں کمی کا مطالبہ کررہے ہیں۔

ان کا کہنا تھا کہ کمپنی اگر ڈبہ دودھ کی قیمت کم کرے تو ہم ٹیکس میں کمی پرغور کریں گے، 600 روپے قیمت پر اٹھارہ فیصد جی ایس ٹی کے حساب سے قیمت میں کمی کی جائے گی۔

Comments

اہم ترین

ویب ڈیسک
ویب ڈیسک
اے آر وائی نیوز کی ڈیجیٹل ڈیسک کی جانب سے شائع کی گئی خبریں

مزید خبریں