تازہ ترین

وزیراعظم کی راناثنااللہ اور سعد رفیق کو بڑی پیشکش

اسلام آباد: وزیراعظم شہباز شریف اور اسحاق ڈار نے...

چیف جسٹس قاضی فائز عیسیٰ نے پروٹوکول واپس کر دیا

چیف جسٹس آف پاکستان قاضی فائز عیسیٰ نے چیف...

کاروباری شخصیت کی وزیراعظم کو بانی پی ٹی آئی سے ہاتھ ملانے کی تجویز

کراچی: وزیراعظم شہباز شریف کو کاروباری شخصیت عارف حبیب...

وزیراعظم شہباز شریف کی مزار قائد پر حاضری

وزیراعظم شہباز شریف ایک روزہ دورے پر کراچی پہنچ...

طالبان کا حملہ، 19 سیکیورٹی اہلکار جاں بحق، متعدد زخمی

کابل: طالبان کی جانب سے پولیس ہیڈ کوارٹر پر حملہ کیا گیا جس کے نتیجے میں 19 سیکیورٹی اہلکار جاں بحق جبکہ متعدد زخمی ہوگئے۔

تفصیلات کے مطابق طالبان کی جانب سے یہ حملہ افغان صوبے قندوز میں قائم پولیس ہیڈکوارٹر پر کیا گیا جس کے باعث انیس پولیس اہلکار جاں بحق اور متعدد زخمی ہوئے۔

غیر ملکی خبر رساں ادارے کا کہنا ہے کہ یہ حملہ طالبان نے علی الصبح کیا کہ جب پولیس اہلکار معمول کی سیکیورٹی کے فرائض انجام دے رہے تھے، جبکہ طالبان کی جانب سے حملے کی ذمہ داری بھی قبول کرلی گئی ہے۔

دوسری جانب قندوز کے گورنر کے ترجمان کی جانب سے بھی حملے اور ہلاکتوں کی تصدیق کر دی گئی ہے، خیال رہے کہ طالبان کا یہ حملہ ایسے وقت میں کیا گیا جب انہوں نے عیدالفطر کے موقع پر تین روزہ جنگ بندی کا اعلان کیا ہے۔


افغانستان: عید کی آمد، طالبان نے جنگ بندی کا اعلان کردیا


واضح رہے کہ افغان طالبان نے عید الفطر کے موقع پر تین روزہ جنگ بندی کا اعلان کیا ہے، افغانستان کی تاریخ میں 17 سال بعد مسلح شدت پسندوں کی جانب سے اس طرح کا اعلان کیا گیا۔

طالبان ترجمان کی جانب سے جاری بیان کے مطابق جنگ بندی کا اطلاق صرف مقامی یعنی افغان فوجیوں پر ہوگا جبکہ نیٹو اور امریکی افواج کو کسی بھی صورت کوئی رعایت نہیں دی جائے گی۔


افغانستان ، میچ کے دوران یکے بعد دیگرے بم دھماکے، 8 افراد ہلاک


یاد رہے کہ افغان حکومت نے بھی دو روز قبل عید الفطر کی آمد کے پیش نظر طالبان کے خلاف کارروائیاں روکنے کا اعلان کیا تاہم ساتھ میں یہ بھی واضح کیا کہ اگر کسی بھی مسلح گروہ کی جانب سے دہشت گردی کی گئی تو سیکیورٹی ادارے بھرپور جواب دیں گے۔


خبر کے بارے میں اپنی رائے کا اظہار کمنٹس میں کریں، مذکورہ معلومات کو زیادہ سے زیادہ لوگوں تک پہنچانے کےلیے سوشل میڈیا پرشیئر کریں۔

Comments

- Advertisement -