اتوار, جنوری 26, 2025
اشتہار

190 ملین پاؤنڈ کیس : بانی پی ٹی آئی اور بشریٰ بی بی کی سزا کیخلاف اپیلیں تیار

اشتہار

حیرت انگیز

اسلام آباد : 190 ملین پاؤنڈ کیس میں بانی پی ٹی آئی اور بشریٰ بی بی پیر کو سزا کیخلاف اپیلیں دائر کریں گے۔

تفصیلات کے مطابق 190 ملین پاؤنڈ کیس میں سزا کیخلاف اپیلیں تیار کرلیں گئیں ، ذرائع نے بتایا کہ بانی پی ٹی آئی اور بشریٰ بی بی پیر کو اسلام آباد ہائیکورٹ میں اپیل دائر کریں گے۔

اپیل کے ڈرافٹ میں اسلام آباد ہائیکورٹ سے سزا کالعدم قرار دینے اور احتساب عدالت کا 17 جنوری کا فیصلہ کالعدم قرار کی استدعا کی گئی ہے۔

- Advertisement -

اپیل میں عمران خان  اور بشریٰ بی بی کو بری کرنے کی استدعا بھی کی گئی ہے، اپیل 18 صفحات پر مشتمل ہے۔

اپیل کے ڈرافٹ میں کہا گیا ہے کہ نیب نے بدنیتی سے اپنے اختیارات کاغلط استعمال کیا ، نامکمل تفتیش کی بنیاد پر جلد بازی میں سزا سنائی گئی۔

اپیل میں مزید کہا گیا ہے کہ این سی اے سے معاہدے کامتن حاصل نہ کرناتفتیشی ایجنسی کی ہچکچاہٹ کو واضح کرتا ہے، نیشنل کرائم ایجنسی حکام کوشامل تفتیش بھی نہیں کیا گیا ، استغاثہ مکمل شواہدپیش کرنے میں ناکام رہی ہے۔

یاد رہے 190 ملین پاؤنڈ کیس میں عمران خان  کو 14سال اور بشریٰ بی بی کو 7 سال قید کی سزا سنائی گئی تھی۔

حتساب عدالت نے بانی پی ٹی آئی کو 10لاکھ روپے اور بشریٰ بی بی کو 5لاکھ روپے جرمانے کی سزا بھی سنائی تھی۔

عدالت نے کہا تھا کہ جرمانہ ادا نہ کرنے پربانی پی ٹی آئی کو مزید 6 ماہ قید اور بشریٰ بی بی کو مزید 3 ماہ قید کی سزا ہوگی۔

اہم ترین

مزید خبریں