جمعرات, دسمبر 12, 2024
اشتہار

190 ملین پاؤنڈ ریفرنس: بانی پی ٹی آئی اور بشریٰ بی بی نے حتمی بیان جمع کروا دیا

اشتہار

حیرت انگیز

راولپنڈی: 190 ملیں پاؤنڈ ریفرنس میں بانی چیئرمین پاکستان تحریک انصاف (پی ٹی آئی) اور ان کی اہلیہ بشریٰ بی بی نے حتمی بیان جمع کروا دیا۔

اڈیالہ جیل میں قائم احتساب عدالت میں 190 ملین پاؤنڈ ریفرنس کی سماعت جج ناصر جاوید رانا نے کی۔ اس موقع پر عمران خان کو کمرہ عدالت میں پیش کیا گیا جبکہ بشریٰ بی بی پیشی کیلیے جیل پہنچیں۔

عمران خان اور بشریٰ بی بی نے 342 کا حتمی بیان جمع کروایا اور اس پر دستخط بھی کیے۔ ملزمان نے 342 کے بیان میں ترمیم کی۔

- Advertisement -

یہ بھی پڑھیں: عمران خان اور بشریٰ بی بی کی درخواست ضمانت مسترد کا فیصلہ چیلنج

بانی پی ٹی آئی نے 342 کے بیان میں دفاع میں گواہ پیش نہ کرنے کا کہا۔ عدالت نے فریقین کے حتمی دلائل کیلیے 17 دسمبر کی تاریخ مقرر کرتے ہوئے سماعت ملتوی کر دی۔

احتساب عدالت نے 6 نومبر کو ریفرنس پر سماعت کے دوران ملزمان کے 342 کے بیان کیلیے 8 نومبر کی تاریخ مقرر کی تھی۔ سماعت کے موقع پر عمران خان کو کمرہ عدالت میں پیش کیا گیا تھا جبکہ بشریٰ بی بی پیشی کیلیے اڈیالہ جیل آئی تھیں۔

دوران سماعت ریفرنس میں وکلا صفائی نے 35 گواہوں پر جرح مکمل کی تھی۔ عمران خان کے وکیل ظہیر عباس جبکہ بشریٰ بی بی کے وکیل عثمان گل نے گواہوں پر جرح کی تھی۔

نیب پراسیکیوٹر نے بتایا کہ 190 ملین پاؤنڈ ریفرنس میں مزید کوئی شواہد پیش نہیں کرنا چاہتے۔ اس پر عدالت نے ملزمان کے 342 کے بیان کیلیے 8 نومبر کی تاریخ مقرر کر دی۔

Comments

اہم ترین

ویب ڈیسک
ویب ڈیسک
اے آر وائی نیوز کی ڈیجیٹل ڈیسک کی جانب سے شائع کی گئی خبریں

مزید خبریں