جمعرات, دسمبر 26, 2024
اشتہار

190 ملین پاؤنڈ ریفرنس: بانی پی ٹی آئی اور بشریٰ کے 342 کے بیان کیلیے تاریخ مقرر

اشتہار

حیرت انگیز

راولپنڈی: احتساب عدالت نے 190 ملین پاؤنڈ ریفرنس میں بانی چیئرمین پاکستان تحریک انصاف (پی ٹی آئی) اور ان کی اہلیہ بشریٰ بی بی کے 342 کے بیان کیلیے تاریخ مقرر کر دی۔

اڈیالہ جیل میں 190 ملین پاؤنڈ ریفرنس پر احتساب عدالت کے جج ناصر جاوید رانا نے سماعت کی۔ اس موقع پر بانی پی ٹی آئی کو کمرہ عدالت میں پیش کیا گیا جبکہ بشریٰ بی بی سماعت میں پیش ہونے کیلیے اڈیالہ جیل آئیں۔

دوران سماعت ریفرنس میں وکلا صفائی نے 35 گواہوں پر جرح مکمل کی۔ بانی پی ٹی آئی کے وکیل ظہیر عباس جبکہ بشریٰ بی بی کے وکیل عثمان گل نے گواہوں پر جرح کی۔

- Advertisement -

نیب پراسیکیوٹر نے بتایا کہ 190 ملین پاؤنڈ ریفرنس میں مزید کوئی شواہد پیش نہیں کرنا چاہتے۔ اس پر عدالت نے ملزمان کے 342 کے بیان کیلیے 8 نومبر کی تاریخ مقرر کر دی۔

8 نومبر کو عدالت بانی پی ٹی آئی اور بشریٰ بی بی کو 342 کے بیان کے سوالنامے فراہم کرے گی۔ احتساب عدالت نے 190 ملین پاؤنڈ ریفرنس پر سماعت 8 نومبر تک ملتوی کر دی۔

Comments

اہم ترین

ویب ڈیسک
ویب ڈیسک
اے آر وائی نیوز کی ڈیجیٹل ڈیسک کی جانب سے شائع کی گئی خبریں

مزید خبریں