بدھ, جنوری 8, 2025
اشتہار

190ملین پاؤنڈ کیس: پیسہ سپریم کورٹ کے اکاؤنٹ میں آیا، 20ارب منافع کمایا گیا،فیصل چوہدری

اشتہار

حیرت انگیز

فیصل چوہدری نے کہا ہے کہ 190ملین پاؤنڈ کیس میں پیسہ سپریم کورٹ کے اکاؤنٹ میں آیا جس پر 20 ارب منافع بھی کمایا گیا۔

اے آر وائی کے پروگرام دی رپورٹرز میں اظہار خیال کرتے ہوئے بانی پی ٹی آئی کے وکیل فیصل چوہدری کا کہنا تھا کہ 190ملین پاؤنڈ کیس میں کچھ نہیں اسی لیے فیصلے میں تاخیر کی جارہی ہے، پیسہ سپریم کورٹ کے اکاؤنٹ میں آیا جس پر 20 ارب منافع بھی کمایا گیا، رقم سے متعلق ثابت نہیں کیا جاسکتا کہ اس سے حکومت کو نقصان ہوا۔

انھوں نے کہا کہ نقصان کے بجائے رقم پر 20 ارب روپے کا منافع کمایا گیا، بانی پی ٹی آئی اور بشریٰ بی بی پر ایک دھیلے کا بھی الزام ثابت نہیں ہوسکا۔

- Advertisement -

فیصل چوہدری نے کہا کہ بانی پی ٹی آئی اور بشریٰ بی بی نے رقم سے ایک پیسے کا بھی فائدہ نہیں اٹھایا، حکمران جماعت میں ایک طبقہ ہے جو مذاکرات کو سبوتاژ کرنا چاہتا ہے، خواجہ آصف، طلال چوہدری جیسے لوگ مذاکرات کی کامیابی نہیں چاہتے۔

بانی پی ٹی آئی کے وکیل کا کہنا تھا کہ یہ لوگ ملک میں عدم استحکام کیلئے ہی آئے ہیں، جو کہتے تھے ’’ساڈی گل ہوگئی اے‘‘ وہ کیسے مذاکرات کی کامیابی چاہتے ہیں۔

فیصل چوہدری کا کہنا تھا کہ پی ٹی آئی کمیٹی واضح کہہ چکی ہے بانی پی ٹی آئی سے مشاورت کرنی ہے، بانی پی ٹی آئی سے ملاقات کیوں نہیں کرائی جارہی؟

انھوں نے کہا کہ پی ٹی آئی مذاکراتی کمیٹی کو بانی پی ٹی آئی تک رسائی ہونی چاہیے، جیل انتظامیہ حکومت کے ماتحت ہے رسائی دے سکتی ہے۔

Comments

اہم ترین

ویب ڈیسک
ویب ڈیسک
اے آر وائی نیوز کی ڈیجیٹل ڈیسک کی جانب سے شائع کی گئی خبریں

مزید خبریں