جمعرات, جنوری 23, 2025
اشتہار

احتساب عدالت نے 190 ملین پاؤنڈ ریفرنس کا فیصلہ مؤخر کر دیا

اشتہار

حیرت انگیز

اسلام آباد: پاکستان تحریک انصاف کے بانی اور ان کی اہلیہ بشریٰ بی بی کے خلاف 190 ملین پاؤنڈ ریفرنس کا فیصلہ مؤخر ہو گیا۔

تفصیلات کے مطابق احتساب عدالت نے 190 ملین پاؤنڈ ریفرنس کا فیصلہ مؤخر کر دیا ہے، جج ناصر جاوید رانا نے کہا کہ وہ فیصلہ لکھ رہے ہیں فیصلہ اب نئی تاریخ کو سنایا جائے گا۔

واضح رہے کہ احتساب عدالت نے 18 دسمبر کو 190 ملین پاؤنڈ ریفرنس پر فیصلہ محفوظ کیا تھا، پہلے 23 دسمبر کو 190 ملین پاؤنڈ ریفرنس کا فیصلہ سنانے کی تاریخ مقرر کی گئی تھی، تاہم اے آر وائی نیوز نے تین دن پہلے فیصلہ مؤخر ہونے کی خبر دی تھی۔

- Advertisement -

اب احتساب عدالت نے 190 ملین پاؤنڈ ریفرنس کے فیصلے کے لیے نئی تاریخ مقرر کر دی، بانی پی ٹی آئی اور بشریٰ بی بی کے خلاف اس ریفرنس کا فیصلہ 6 جنوری کو سنایا جائے گا۔ احتساب عدالت نے اس کیس میں ملزمان پر 27 فروری کو فردِ جرم عائد کی تھی، ٹرائل ایک سال میں مکمل ہوا، نیب نے 35 گواہان کے بیان ریکارڈ کیے۔

دوسری طرف یورپی یونین نے پاکستان میں شہریوں کو فوجی عدالتوں سے سزاؤں پر تشویش کا اظہار کیا ہے، اور کہا ہے کہ پاکستان شہری اور سیاسی حقوق کے بین الاقوامی معاہدے آئی سی سی پی آر کا رکن ہے، فوجی عدالتوں کے فیصلے معاہدے کی خلاف ورزی کے زمرے میں آتے ہیں، پاکستان نے 27 بین الاقوامی بنیادی کنونشنز کو نافذ کرنے پر رضامندی ظاہر کر رکھی ہے۔

بانی PTI کی رہائی پر بات سے انکار کیا گیا تو مذاکرات میں آگے نہیں بڑھ سکیں گے، حامد رضا

ادھر حکومت اور پی ٹی آئی میں مذاکرات کا آغازآج ہوگا، قومی اسمبلی سیکرٹریٹ نے اجلاس کا باقاعدہ نوٹس جاری کر دیا ہے، اسپیکر قومی اسمبلی ایاز صادق ان کیمرا اجلاس کی صدارت کریں گے، حکومت اور اپوزیشن کمیٹیوں کے ارکان کو نوٹس کے ذریعے آگاہ کر دیا گیا، اپوزیشن لیڈر عمر ایوب کہتے ہیں کہ آج مذاکرات کا پہلا دور ہے، دیکھیں گے کہ کیا ہوتا ہے، ہمارے درمیان کوئی اختلافات نہیں ہے۔

اہم ترین

مزید خبریں