اشتہار

190 ملین پاؤنڈز کا کیس : بشریٰ بی بی کی درخواست ضمانت غیر موثر قرار

اشتہار

حیرت انگیز

اسلام آباد: احتساب عدالت نے 190 ملین پاؤنڈز کے کیس میں پی ٹی آئی چیئرمین عمران خان کی اہلیہ بشریٰ بی بی کی درخواست ضمانت غیر موثر قرار دے دی۔

تفصیلات کے مطابق احتساب عدالت میں 190 ملین پاؤنڈز کے کیس میں چیئرمین پی ٹی آئی عمران خان کی اہلیہ بشریٰ بی بی کی درخواست ضمانت پر سماعت ہوئی۔

بشریٰ بی بی عدالت میں پیش ہوئیں، ڈپٹی پراسیکیوٹر نیب نے عدالت کو بتایا کہ نیب کے خلاف جھوٹا پروپیگنڈا کیا گیا اور چیئرمین نیب کےخلاف غیر پارلیمانی زبان استعمال کی گئی، کہا گیا نیب کی ٹیم نے گھر پر چھاپہ مارا ہے۔

- Advertisement -

،ڈپٹی پراسیکیوٹر نیب کا کہنا تھا کہ نیب کو دبانے کی کوشش کی جارہی ہے لیکن نیب کسی دباؤ میں نہیں آئے گا قانون کے مطابق کام کرے گا۔

ڈپٹی پراسیکیوٹر نے مزید کہا کہ نیب نے نہ تو کوئی چھاپہ مارا نہ وارنٹ جاری کیے، نیب کا کسی سے ذاتی مسئلہ نہیں قانون کے مطابق تفتیش کریں گے۔

جس پر بشریٰ بی بی کے وکیل خواجہ حارث نے کہا کہ پٹیشنر کو ایک بھی کال اپ نوٹس نہیں آیا، دوسری جانب عدالت میں کہا جارہا ہے انویسٹی گیشن جوائن کریں، بشریٰ بی بی 6گھنٹے نیب آفس کے باہر گاڑی میں موجود رہیں، نیب کو انویسٹی گیشن کرنا تھی تو بلا لیتے۔

تفتیشی افسر نے بتایا کہ بشریٰ بی بی کی گرفتاری کی ضرورت نہیں، تفتیشی افسر کے بیان کے بعد عدالت نے بشریٰ بی بی کی درخواست ضمانت غیر موثر قرار دے دی۔

بعد ازاں احتساب عدالت نے بشریٰ بی بی کو جانے کی اجازت دے دی اور وہ احتساب عدالت سے روانہ ہوگئیں۔

Comments

اہم ترین

ویب ڈیسک
ویب ڈیسک
اے آر وائی نیوز کی ڈیجیٹل ڈیسک کی جانب سے شائع کی گئی خبریں

مزید خبریں