راولپنڈی: 190 ملین پاؤنڈ منتقلی کیس میں آج عمران خان اور ان کی اہلیہ بشریٰ بی بی کی نیب میں پیشی ہے۔
تفصیلات کے مطابق عمران خان اور ان کی اہلیہ بشریٰ بی بی کو آج نیب راولپنڈی میں طلب کیا گیا ہے، نیب نے این سی اے 190 ملین پاؤنڈ منتقلی کیس میں انھیں طلب کیا ہے۔
نیب ٹیم طلبی کے لیے نوٹس زمان پارک لاہور پر وصول کرا چکی ہے، جس میں کہا گیا ہے کہ کیس سے متعلق تمام دستاویزات اپنے ساتھ لائیں، عمران خان کے خلاف انکوائری تفتیش میں بدل دی گئی ہے۔
نیب نوٹس کے مطابق رقم منتقلی کا معاملہ گٹھ جوڑ کر کے کابینہ سے خفیہ رکھا گیا تھا، اور یہ معاملہ خفیہ قرار دے کر بند لفافے کی کابینہ سے منظوری لی گئی تھی۔
190ملین پاؤنڈ منتقلی کیس میں سابق وزرأ طلب
نیب نوٹس میں یہ بھی کہا گیا ہے کہ شہزاد اکبر نے ذاتی فوائد کے لیے برطانوی پاؤنڈ غیر قانونی منتقل کیے۔