اتوار, جولائی 6, 2025
اشتہار

اداکارہ نیلم منیر نے اپنی بہترین دوست کا نام بتادیا

اشتہار

حیرت انگیز

معروف پاکستانی اداکارہ نیلم منیر نے اداکارہ صائمہ نور کو اپنا بہترین دوست قرار دیا ہے۔

تفصیلات کے مطابق نیلم منیر نے اپنے آفیشل انسٹاگرام اکاؤنٹ کی اسٹوری میں اداکارہ صائمہ نور کے ساتھ بنائی کچھ ویڈیوز شیئر کیں، ایک ویڈیو میں دیکھا جاسکتا ہے کہ نیلم اور صائمہ خوشگوار موڈ باتیں کررہی ہیں۔

نیلم منیر نے اس مختصر ویڈیو کلپ کے کیپشن میں لکھا کہ "خوبصورت دوست کے ساتھ خوبصورت لمحات”، اداکارہ نے اس ویڈیو میں پاکستان فلم انڈسٹری کی معروف ادکارہ صائمہ نور کو اپنا بہترین دوست قرار دیا جس پر صائمہ نے ازراہ مذاق کہا کہ "اللہ توبہ”۔

واضح رہے کہ نیلم منیر سوشل میڈیا پر کافی متحرک رہتی ہیں اور اپنی نئی تصاویر اور ویڈیوز مداحوں کے ساتھ شیئر کرتی نظر آتی ہیں، ڈراموں سے اپنے کیرئیر کا آغاز کرنے والی اداکارہ نے فلمی دنیا میں بھی خاصی پذایرئی حاصل کر رکھی ہے۔

اہم ترین

ویب ڈیسک
ویب ڈیسک
اے آر وائی نیوز کی ڈیجیٹل ڈیسک کی جانب سے شائع کی گئی خبریں

مزید خبریں