جمعہ, جنوری 24, 2025
اشتہار

چیئرمین سینیٹ کا دورہ بلوچستان کام کرگیا

اشتہار

حیرت انگیز

کوئٹہ: چیئرمین سینیٹ صادق سنجرانی نے وزیراعلیٰ بلوچستان کے خلاف عدم اعتماد تحریک کو ناکام کرنے کے لئے ناراض ارکان کو منالیا ہے۔

ذرائع کے مطابق چیئرمین سینیٹ صادق سنجرانی بلوچستان میں ناراض حکومتی ارکان کے تحفظات دور کردئیے اور مصالحتی کمیٹی ارکان کومنانےمیں کامیاب ہوگئے ہیں، جس کے بعد حکومتی ارکان جام کمال کیخلاف تحریک کاحصہ نہیں ہونگے۔

چئیرمین سینیٹ نے ناراض صوبائی وزرا اور اراکین اسمبلی کے تحفظات دور کرنے کےلے کمیٹی کے قیام کی یقین دہانی کرا دی، کمیٹی اگلے ہفتے قائم کی جائے گی، جو سینیٹرز، ارکان قومی اسمبلی اور صوبائی وزرا پر مشتمل ہوگی۔

- Advertisement -

ذرائع کے مطابق وزیراعلیٰ  بلوچستان  پندرہ دن میں ناراض اراکین کے تحفظات دورکریں گے۔

یہ بھی پڑھیں: اپوزیشن کا جام کمال کیخلاف تحریک عدم اعتماد جلد کامیاب ہونے کا دعویٰ

بعد ازاں سینیٹر سرفراز بگٹی نے اے آر وائی نیوزسےخصوصی بات چیت کرتے ہوئے کہا کہ ناراض حکومتی اراکین کوتقریباً منالیا ہے، ناراض دوستوں کے تحفظات اتنے شدید نہیں تھے۔

سرفراز بگٹی نے وزیراعلیٰ کو مہلت دینے کی باتیں افواہیں قرار دیتے ہوئے کہا کہ اپوزیشن کی تحریک عدم اعتمادانشااللہ ناکام ہوگی۔

اہم ترین

ویب ڈیسک
ویب ڈیسک
اے آر وائی نیوز کی ڈیجیٹل ڈیسک کی جانب سے شائع کی گئی خبریں

مزید خبریں