جمعہ, اکتوبر 18, 2024
اشتہار

190 ملین پاؤنڈ اسکینڈل: سابق پرنسپل سیکریٹری اعظم خان کا ریکارڈ بیان سامنے آگیا

اشتہار

حیرت انگیز

اسلام آباد: 190ملین پاؤنڈ اسکینڈل میں  سابق پرنسپل سیکریٹری اعظم خان کا ریکارڈ بیان سامنے آگیا، انھوں نے 13 جولائی کو عدالت میں کو بیان ریکارڈ کرایا تھا۔

تفصیلات کے مطابق 190 ملین پاؤنڈ اسکینڈل میں سابق پرنسپل سیکریٹری اعظم خان نے ریکارڈ بیان میں کہا کہ 190ملین پاؤنڈ سے متعلق معاملے کو کابینہ میں پیش کیا گیا تھا، شہزاداکبر نے بانی پی ٹی آئی کے نوٹ کو کابینہ میں پیش کرنے کا کہا تھا، معاملے کو بانی پی ٹی آئی سے تصدیق کے بعد کابینہ سیکریٹری کومنظوری دی تھی

سابق پرنسپل سیکریٹری کا بیان میں کہنا تھا کہ کابینہ سیکریٹری سے جب معاملے پر بات ہوئی وہ میرے دفترمیں موجود تھے، میں نے اس معاملے پر کابینہ میں شرکت نہیں کی تھی۔

- Advertisement -

انھوں نے کہا کہ اگست 2018سے اپریل2022 تک بطورپرنسپل سیکرٹری تعینات رہا، معاہدے پر ہونے والے دستخط رازداری سے متعلق تھے لیکن معاہدے پر ہونے والے دستخط کو میں نے پہنچان لیا تھا۔

سابق پرنسپل سیکریٹری نے مزید کہا کہ معاہدے کیساتھ ایک خفیہ تحریر موجود تھی جسے سے متعلق بتایا نہیں گیا۔

یاد رہے 13 جولائی کو سابق پرنسپل سیکریٹری  نے احتساب عدالت جج محمدعلی وڑائچ کو بیان ریکارڈ کرایا تھا ، جس پر 20جولائی کو وکلاصفائی  ان کے بیان پر جرح کریں گے۔

Comments

اہم ترین

ویب ڈیسک
ویب ڈیسک
اے آر وائی نیوز کی ڈیجیٹل ڈیسک کی جانب سے شائع کی گئی خبریں

مزید خبریں