ڈی این اے شواہد کی بنیاد پر 1979 کے قتل کیس کا معاملہ سلجھاتے ہوئے شمالی کیرولینا میں پولیس نے 82 سالہ شخص کو گرفتار کرلیا۔
آرلنگٹن میں ورجینیا سے تعلق رکھنے والی کیتھرین ڈونوہو 3 مارچ 1979 کو میری لینڈ میں اپنے گھر میں مردہ پائی گئی تھیں، پولیس کے جاسوسوں کو اس کیس میں شبہ تھا کہ خاتون کو عصمت دری کے بعد قتل کیا گیا اور اس کی تفتیش کافی عرصے سے جاری تھی۔
تاہم عرصے سے اس قتل کیس میں کسی مشتبہ کی شناخت نہیں ہو سکی لیکن دہائیں بعد اس کیس میں نیا موڑ آیا، 2024 میں، پرنس جارج پولیس ڈیپارٹمنٹ کے کولڈ کیس یونٹ نے کیس کا دوبارہ جائزہ لیا اور نئے تجزیے کے لیے فرانزک ثبوت جمع کیے۔
جائے وقوعہ سے شواہد اکھٹے کرکے اسے فرانزک لیبارٹری بھیجا گیا، وہاں سے ملنے والے ڈی این اے پروفائل کا استعمال ممکنہ رشتہ داروں سے رابطہ کرنے کے لیے کیا گیا تھا
اس دوران تفتیش کاروں کو ایک مشتبہ شخص تک پہنچے جس کی شناخت پولیس نے 82 سالہ راجر زوڈاس براؤن کے نام سے کی۔
پرنس جارج کاؤنٹی کے پولیس چیف ملک عزیز نے نیوز کانفرنس میں کہا کہ براؤن کو گزشتہ ہفتے شمالی کیرولائنا میں ان کے گھر سے گرفتار کیا گیا۔
عزیز نے کہا کہ براؤن کو شمالی کیرولائنا میں اس وقت تک حراست میں رکھاجائے گا جب تک کہ اس کی حوالگی نہیں ہو جاتی، ملزم پر فرسٹ ڈگری قتل، عصمت دری اور متعلقہ الزامات عائد کیے گئے ہیں۔