چٹاکانگ: پاکستان اور بنگلا دیش کے درمیان سیریز کا پہلا ٹیسٹ میچ آج سےچٹاگانگ میں شروع ہوگا۔
تفصیلات کےمطابق پا کستان اور بنگلا دیش کی کرکٹ ٹیموں کے درمیان دو ٹیسٹ میچوں پر مشتمل سیریز کا پہلا میچ آج سے ظہور احمد چوہدری اسٹیڈیم، چٹاگانگ میں شروع ہو گا، میچ پاکستانی وقت کے مطابق صبح نو بجے شروع ہوگا۔
قومی ٹیم اس سے قبل بنگلہ دیش کو تین ٹی 20 میچوں کی سیریز میں بنگلہ دیش کو وائٹ واش کر چکی ہے، دونوں ٹیموں کے درمیان سیریز کا دوسرا اور آخری ٹیسٹ میچ 4 سے 8 دسمبر تک ڈھاکہ میں کھیلا جائے گا۔
پاکستان اور بنگلا دیش گذشتہ سال فروری میں راولپنڈی ٹیسٹ میں مدمقابل ہوئے تھے، جس میں پاکستان نے مہمان بنگلہ دیش کو ایک اننگز اور 44 رنز سے شکست دی تھی۔
قومی اسکواڈ: بابراعظم (کپتان)، محمدرضوان (نائب کپتان)، عبداللہ شفیق، عابدعلی، اظہر علی، فہیم اشرف، فواد عالم، حسن علی، امام الحق،نعمان علی، ساجد خان اور شاہین آفریدی۔