جمعہ, مئی 16, 2025
اشتہار

یہ نیا ہجری سال ہم سب کیلئے باعث رحمت و برکت ہو۔ صدرعارف علوی کا قوم کے نام پیغام

اشتہار

حیرت انگیز

اسلام آباد : صدر مملکت ڈاکٹر عارف علوی نے نئے اسلامی سال کے آغاز پر قوم کے نام پیغام میں کہا ہے کہ خدائے بزرگ و برتر کے حضور دعا کرتا ہوں کہ یہ ہجری سال ہم سب کیلئے باعث رحمت و برکت ہو۔

یکم محرم کے موقع پر اپنے پیغام میں انہوں نے کہا کہ آ ج اسلامی کیلنڈر کے سال 1441ھ کا آغاز ہورہا ہے،اس بابرکت موقع پر میں پاکستانی قوم اور اہل اسلام کیلئے نیک خواہشات کا اظہار کرتا ہوں۔

صدر مملکت نے کہا کہ محرم الحرام اسلامی سال کا پہلا مہینہ ہے اس کا شمار ان چار مقدس و محترم مہینوں میں ہوتا ہے جن کا ذکر تعلیمات اسلامی میں عزت و عظمت والے مہینوں کی حیثیت سے ہوا ہے۔

محرم الحرام ہمیں اپنے اسلاف کی قربانیوں، صبرو برداشت، استقامت و ہمت، حق گوئی اور اعلٰی انسانی اقدار کی بقاء کیلئے ہر طاغوتی قوت کے سامنے ڈت جان کا ابدی پیغام دیتا ہے۔

صدر مملکت نے کہا کہ موجودہ حکومت نے ملک و قوم کی ترقی و خوشحالی کیلئے صحیح سمت میں خلوص نیت کے ساتھ سفر کا آغاز کردیا ہے، مجھے یقین کامل ہے کہ ہم جلد اپنی ترقی کے مقررہ اہداف حاصل کرنے میں کامیاب ہوجائیں گے۔

انہوں نے مزید کہا کہ دل کی اتھاہ گہرائیوں سے اللہ سبحان تعالیٰ سے دعا ہے کہ وطن عزیز کو دن دگنی اور رات چوگنی ترقی سے ہمکنار فرمائے اور بحثیت قوم ہمیں ماہ محرم الحرام کی اہمیت کو اس کی روح کے مطابق سمجھنے اور اس پر عمل پیرا ہونے کی توفیق عطا فرمائے۔

اہم ترین

ویب ڈیسک
ویب ڈیسک
اے آر وائی نیوز کی ڈیجیٹل ڈیسک کی جانب سے شائع کی گئی خبریں

مزید خبریں